سالانہ تنخواہ میں اضافہ اور ٹرن اوور سروے۲۴۔۲۰۲۳ء کے مطابق عالمی وباء کے بعد ۲۰۲۲ء میں ہندوستان میں تنخواہ میں اضافہ ۱۰؍ فیصد سے کم ہے۔
EPAPER
Updated: February 23, 2024, 11:03 AM IST | Agency | New Delhi
سالانہ تنخواہ میں اضافہ اور ٹرن اوور سروے۲۴۔۲۰۲۳ء کے مطابق عالمی وباء کے بعد ۲۰۲۲ء میں ہندوستان میں تنخواہ میں اضافہ ۱۰؍ فیصد سے کم ہے۔
ملک کے ملازمت پیشہ افراد کیلئے تنخواہ میں اضافے کے حوالے سے ایک راحت بخش خبر ہے۔ گلوبل پروفیشنل سروسیز فرم ’ایون پی ایل سی ‘ نے ہندوستانی ملازمین کی تنخواہ میں اضافے کے متعلق ایک سروے رپورٹ کے اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔ جس کے مطابق ہندوستان میں امسال ملازمین کی تنخواہوں میں ۹ء۵؍ فیصد کا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ حالانکہ یہ ہندسہ ۲۰۲۳ء کے ۹ء۷؍فیصد سے تھوڑا کم ہے۔
منی کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق گلوبل پروفیشنل سروسیز فرم ’Avonپی ایل سی‘ کے سالانہ تنخواہ میں اضافہ اور ٹرن اوور سروے ۲۴۔ ۲۰۲۳ء کے مطابق عالمی وباء کے بعد ۲۰۲۲ء میں ہندوستان میں تنخواہ میں اضافہ ۱۰؍ سے کم پر مستحکم ہے۔ ’سیلری انکریمنٹ‘ کی یہ شرح برقرار رہنا راحت بخش ہے۔
تنخواہ میں اضافہ معیشت میں تبدیلی کا مظہر
سروے میں تقریباً ۴۵؍ صنعتوں کی ۱۴۱۴؍ کمپنیوں کے اعدادوشمار کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ پارٹنر اینڈ چیف کمرشیل آفیسر فار ٹیلنٹ سولیوشنز اے اوین روپانک چودھری نے کہا کہ ’’ہندوستان کے فارمل سیکٹر میں تنخواہ میں اضافہ معاشی منظرنامے میں تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔ انفراسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ جیسے سیکٹر میں نمو مضبوط ہے۔