• Thu, 26 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سوشل میڈیا پر’سنسر شپ‘، ہائی کورٹ میں اپیل

Updated: November 26, 2026, 11:25 AM IST | Agency | New Delhi

راہل گاندھی کے نام اورتصویر والے پوسٹس بلاک کئے جانے پر میٹا کے خلاف احتجاج اوروارننگ کے بعد یوتھ کانگریس نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

Opposition Leader Rahul Gandhi. Photo: INN
اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی۔ تصویر: آئی این این

انڈین یوتھ کانگریس نے  میٹا کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس انسٹاگرام اور فیس بک پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کےنام یا تصویر  والی پوسٹس کو خودکار نظام کے ذریعے  بلاک یا محدود کئے  جانے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ کانگریس کی یوتھ ونگ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی  قواعد ۲۰۲۱ء کے ضابطہ ۴(۴) کی آئینی حیثیت کو بھی چیلنج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ ہندوستان میں جمہوری اداروں کو منظم انداز میں کمزور کیاگیا‘‘

یوتھ کانگریس کے قومی سیکریٹری منو جین کی جانب سے دائر درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ میٹا کا خودکار نظام راہل گاندھی کے نام اور تصاویر کو کلیدی الفاظ کے طور پر شناخت کرکے ان سے متعلق پوسٹس کو ہندوستان میں دستیاب ہونے سے روک رہا ہے۔  درخواست کے مطابق ۲۹؍ ستمبر سے ۲۳؍ نومبر کے درمیان پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کی متعدد پوسٹس محدود کی گئیں۔ ان میں راہل گاندھی کو شادی کی دعوت دینے، سالگرہ کی مبارک باد، سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور شکاگو یونیورسٹی میں راہل گاندھی کے خطاب سے متعلق پوسٹ بھی شامل ہیں۔  یوتھ کانگریس کا دعویٰ ہے کہ اس طریقۂ کار سے اظہارِ رائے کی آزادی اور آئینی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK