Inquilab Logo

کسانوں کی حمایت میں بھارت بند کوکامیاب بنانے کی اپیل

Updated: September 27, 2021, 11:23 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

سیاہ قانون کیخلاف آج کئے جانے والے بھارت بند میںچھوٹی بڑی ۱۰۰؍ سےزائد تنظیمیں،کانگریس ،این سی پی ،سماج وادی پارٹی ، عام آدمی پارٹی،کمیونسٹ پارٹی اورمارکسوادی کمیونسٹ پارٹی وغیرہ بھی شامل ۔ کسان الائنس مورچہ نے بھی حمایت کااعلان کیا ۔سائن سرکل ، اندھیری اسٹیشن اورگورے گاؤں ایس وی روڈ پرراستہ روکو آندولن بھی کیا جائے گا

Meetings we.re held at various places in the city and suburbs to make the Bharat Bandh a successPicture:INN
بھارت بند کو کامیاب بنانے کیلئے شہر اور مضافات میں کئی مقامات پر میٹنگ کی گئی اور عوام سے اس میں از خود شریک ہونے کی اپیل کی گئی۔ تصویر: آئی این این

؍ ۳؍سیاہ زرعی قوانین کے خلاف اور ۱۰؍ ماہ سے احتجاج کررہے کسانوں کی حمایت میں سنیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم )کے ذریعے آج ۲۷؍ستمبرپیر کے دن بلائے گئے بھارت بند کو کامیاب بنانے کے لئےشہریو ں سے مسلسل اپیلیں کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میںاتوار ۲۶؍ستمبر کو بھی لال باغ ، پریل اور دیگر علاقوں میںلوگوں کی ذہن سازی اوران کوبند میںشریک کرنے کے لئے میٹنگوں کا سلسلہ جاری رہا۔  ممبئی اورمضافات کے علاوہ ریاست میں بند کوکامیاب بنانے کیلئے چھوٹی بڑی ۱۰۰؍ سے زائدتنظیمیں اورسیاسی جماعتیں کانگریس، این سی پی ، سماج وادی پارٹی ،بہوجن سماج پارٹی، کمیونسٹ پارٹی، عام آدمی پاٹی نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مختلف سماجی ،ملی اورمذہبی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم ’کسان الائنس مورچہ ‘کی جانب سے بھی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ آج ’بھارت بند ‘کے دوران سیاہ زرعی قوانین ، ملک کے موجودہ حالات ، خواتین پربڑھ رہے مظالم اورجنسی استحصال، بے روزگاری،تعلیم کے مسائل ، جمہوری قدروں کی پامالی ، پیٹرول ، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اورنجکاری کے نام پرسرکاری املاک کی فروخت وغیرہ عوامی مسائل کا احاطہ کیاجائے گا۔ اسی لئے اپیل کنندگان کی جانب سے کہا گیا ہےکہ یہ وہ مسائل ہیںجن سے عام آدمی جوجھ رہا ہے اور حکومت من مانی کررہی ہے، اس لئے اپنامسئلہ سمجھتے ہوئے آج کے بند کوکامیاب بنایاجائے اور میدان میںڈٹے کسان بھائیوں کی آواز میں آواز ملاکر ان کومزیدحوصلہ اورطاقت دیاجائے تاکہ وہ سیاہ زرعی قوانین ختم کروانے میں کامیاب ہو سکیں۔  
صبح ۱۱؍بجے ۳؍ مقامات پرراستہ روکو آندولن 
 بھارت بند کے دوران ممبئی کے۳؍ الگ الگ علاقوں میںراستہ روکو آندولن کرتے ہوئے بھی احتجاج درج کروایاجائے گا۔ اندھیری اسٹیشن (مغرب) میں صبح ۱۱؍بجے ، رانی لکشمی بائی چوک سائن میں ۱۱؍بجے اوررتنا ہوٹل ایس وی روڈ گورے گاؤں (مغرب)میںبھی ۱۱؍بجے راستہ روکو آندولن کیا جائے گا۔سی پی ایم کے سیکریٹری پرکاش ریڈی کے مطابق تینوں مقامات پر ایک ہی وقت میں راستہ روکو آندولن کیاجائے گا لیکن الگ الگ گروپ کے لوگ اس میںشامل رہیں گے۔
اتوار کو میٹنگوں میں کیا کہا گیا 
 اتوارکو جنتا بازار لال باغ پولیس چوکی اور پریل ٹینک پوسٹ آفس کے پاس اورکچھ دیگر مقامات پرکارنرمیٹنگیں کی گئیں ۔ اس میںسی پی آئی کے عہدیداران کی جانب سے لوگوںکو یہ سمجھایاگیاکہ آج کابھارت بند انتہائی اہم ہے اور ان کےمسائل سے جڑا ہوا ہے اس لئے وہ ازخود اس کاحصہ بنیں اوررضاکارانہ طورپراپنے کاروبار وغیرہ بند رکھیں۔ گوونداے پاٹکرنےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ سیاہ قوانین کیخلاف کسانوں کی لڑائی محض کسانوں کی نہیںبلکہ یہ ملک میں رہنے والوںکے مستقبل کا مسئلہ ہے ، حکومت چند کارپوریٹ گھرانوں کوملک کا پورااثاثہ سونپ دینا چاہتی ہے اوراس طرح ہم سب کو پھرغلامی کی زنجیروںمیں جکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔‘‘
 پرکاش ( بابا ساونت) نےکہاکہ ’’کسانوں   کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے تمام حقوق سلب کرنے کی حکومت کوشش کررہی ہے اس لئے آج بھارت بند کوکامیاب بناکرہم سب کواپنی طاقت کا احساس کروانا ہے ورنہ آئے دن اسی طرح سے کوئی نہ کوئی مسئلہ چھیڑاجائے گا اورعام آدمی کے اختیار چھین کراسے بے دست وپا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ‘‘ انہوںنےیہ بھی کہاکہ ’’ حکومت کو اکثریت کااتنا گھمنڈہے کہ ملک کاکسان ۱۰؍ماہ سے دھرنا دے رہا ہےلیکن یہ حکومت کسانوں کے مطالبات ماننا تودور ان سے بات کرنے کی روادار نہیںہے، اس لئےہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کی سلامتی ،آئین کے تحفظ اوراپنے حقوق کے تحفظ کے لئے بغیرکسی کے کہے ازخود بند میں شریک ہوکر اپنی طاقت کااظہارکرے اورکسانوں کی آوازمیں آوازملائے ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK