Inquilab Logo

ایپل آئی فون کو ۵؍جی بنانے کیلئے دسمبرسے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کریگا

Updated: October 13, 2022, 12:24 PM IST | Agency | New Delhi

سیمسنگ بھی اگلے ماہ تک اپنے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرےگا۔گوگل نے بھی جلد ہی اپ گریڈ کا اشارہ دیاہے

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان میں ٹیلی کام صارفین کیلئے ۵؍ جی کے تجربے کو آسان بنانے کیلئے، ایپل دسمبر میں آئی فون صارفین کیلئے اپنے سافٹ ویئر کو۵؍ جی کے موافق بنانے کیلئے اپ ڈیٹ کرنا شروع کرے گا۔ ٹیکنالوجی کمپنی نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔سیمسنگ نے بھی نومبر میں ۵؍جی اپ گریڈیشن کا اعلان کیاہے۔ دوسری طرف گوگل نے اینڈرائیڈ کے سافٹ ویئر کو جلد ہی اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیاہے لیکن کمپنی نے اس کی کوئی مدت طے نہیں کی ہے۔  ایپل کا بیان اہمیت کا حامل ہے کیونکہ حکومت اسمارٹ فونس کیلئے ضروری سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کو تیز کرنے کیلئے موبائل بنانے والوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے تاکہ صارفین ۵؍ جی سروسیز کا زیادہ آسانی سے تجربہ کر سکیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے یکم اکتوبر کو ملک میں۵؍جی  خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا تھا  تاہم جب کہ ہندوستان میں لاکھوں صارفین کے پاس ۵؍ جی کیلئے تیار فون ہیں، معروف برانڈس کے بہت سے آلات ابھی تک اس سروس کیلئے تیار نہیں ہیں۔ایپل نے ایک بیان میں کہا ’’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے بعد۵؍جی کو فعال کر دیا جائے گا اور یہ اپ ڈیٹ آئی فون صارفین کیلئے دسمبر میں متعارف کروایا جائے گا۔‘‘یہ فیچر آئی فون ۱۴، آئی فون۱۳، آئی فون ۱۲؍اور آئی فون ایس ای (تیسری جنریشن) ماڈلز میں دستیاب ہوگا۔ جنوبی کوریا کی ہینڈ سیٹ بنانے والی کمپنی سیمسنگ نے بدھ کو کہا کہ وہ نومبر کے وسط تک تمام ۵؍جی  ڈیوائسیز کو اپ ڈیٹ کر دے گی۔ سیمسنگ انڈیا کے ترجمان نے کہا’’ہم اپنے آپریٹنگ پارٹنرس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور نومبر ۲۰۲۲ء کے وسط تک اپنے ۵؍جی  ڈیوائسیز پر او ٹی اے اپ ڈیٹس لانے کیلئے  تیار ہیں۔ کمپنی اس جانب تیزی سے کام کررہی ہے۔‘‘ ہندوستان میں لاکھوں افراد کے پاس۵؍ جی ریڈی فون ہیں لیکن وہ تسلی بخش خدمات حاصل نہیں کر پا رہے ہیں، جس کے پیش نظر بدھ کو ٹیلی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے سینئر حکام نے اسمارٹ فون کمپنیوں اور ٹیلی کام آپریٹرس کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK