Inquilab Logo

ایپل کےآئی فون ۱۲؍ کا ہندوستان میں پروڈکشن شروع

Updated: March 13, 2021, 1:05 PM IST | Agency | New Delhi

ایپل نے اس کیلئے تائیوان کی کمپنی ’فوکس کون‘ سے پارٹنر شپ کی ہے، تمل ناڈو کے پلانٹ میں کام کا آغاز

IPhone 12 - Pic : INN
آئی فون ۔ تصویر : آئی این این

 معروف  عالمی  کمپنی ایپل  نے  اب    اپنے  نئے آئی فون ۱۲؍ کا پروڈکشن  ہندوستان میں بھی شروع کردیاہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی کا  یہ فیصلہ ملک میں اپنی مصنوعات  کی پیداوار بڑھانے کے بڑے مقصد کا ایک حصہ ہے ۔کمپنی نے خود اس کی تصدیق کی اورکہا کہ ہمیں اپنے صارفین کے لئے ہندوستان میں آئی فون ۱۲؍ کی  پروڈکشن شروع کرنے پر فخر ہے۔
 ’رائٹرز‘ کے مطابق  ایپل نے اس کیلئے  تائیوان کی کمپنی   ’فوکس کون‘  سے پارٹنر شپ کی  ہے اور  اس کی مدد سے ہندوستان میں آئی فون۱۲؍ کے بیس ماڈل کو تیار کرنا شروع کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق  کے فوکس کون کے تامل ناڈو پلانٹ میں یہ کام انجام دیا جارہا ہے۔ تاہم  فوکس کون کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی موقف سا منے نہیں آیا ہے۔
  ماہرین کے مطابق  ایپل  کا تائیوان کی کمپنی سے ہاتھ ملانا  کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔ ایپل مقامی طور پر  آئی فون ۱۲؍ کے پروڈکشن کے ساتھ  اپنے ویژن کو آگے بڑھا رہا ہے اور اس کا یہ اقدام ملک میں `میک ان انڈیا کے تصور کو بھی تقویت دے گا۔ اب کمپنی کا یہ اقدام کتنا فائدہ مند ہوگا؟ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔
  ماہرین کے مطابق ہندوستان میں آئی فون   کی پروڈکشن   ہونے سے مقامی لوگوں  زیادہ سے زیادہ روزگار کو یقینی بنا نے اور ہندوستان کے بزار پر خصوصی توجہ دینے    میں مدد ملے گی۔ 
  دیگر ذرائع نے یہ بھی  بتایا ہے کہ  مقامی طور پر  تیار کئے جانے کے باوجود  آئی فون۱۲؍ کی قیمتوں میں کمی  کی امیدیںکم ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایپل صرف ہندوستان میں آئی فون  کے کل پرزوں کو اسمبل کرے گا اور اس کے  اہم  کل پرزے  اپنے مرکز سے   منگوائے گا۔  اس کام میں کسٹم ڈیوٹی اور دیگر ٹیکس  کے عائد ہونے کے ننتیجے میں دام میںکمی کے آثارممکن نہیں ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK