’بنیاد سے بلندی تک ‘ کے عنوان سے منعقدہ ایجوکیشن کانکلیو میں عمر عبداللہ نے شعبہ تعلیم سے متعلق ۲؍ہزار سے زائدمنصوبوں کا بھی افتتا ح کیا ۔
EPAPER
Updated: July 10, 2026, 10:26 AM IST | Agency | Srinagar
’بنیاد سے بلندی تک ‘ کے عنوان سے منعقدہ ایجوکیشن کانکلیو میں عمر عبداللہ نے شعبہ تعلیم سے متعلق ۲؍ہزار سے زائدمنصوبوں کا بھی افتتا ح کیا ۔
سری نگر(ایجنسی): جموں و کشمیر کے تعلیمی شعبے کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بد ھ کو۱۱۷؍ نئے منتخب شدہ اسکول لیکچررس میں تقرری نامے تقسیم کیے اور اعلان کیا کہ انتودیہ انا یوجنا (اے اے وائے) سے وابستہ خاندانوں کے طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس معاف کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے:جیمز بانڈ بننا خواب ہوگا: لوئی پارٹریج نے بانڈ افواہوں کو مسترد کردیا
یہ اعلانات ’بنیاد سے بلندی تک ‘ کے عنوان سے منعقدہ ایجوکیشن کانکلیو۲۰۲۶ء کے دوران کئے گئے جس کا انعقاد سمگر شکشا نے محکمہ اسکولی تعلیم اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کے اشتراک سے کیا تھا۔ای ٹی وی بھارت کے مطابق اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے شعبۂ تعلیم سے متعلق۲۱۰۹؍ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جن پر۱۱۵؍ کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے ۔ ان منصوبوں میں تعلیمی ڈھانچے کی بہتری، ڈیجیٹل لرننگ سہولیات، ورچوئل کلاس روم اسٹوڈیو اور گورنمنٹ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(جی سی ای ٹی)، جموں میں ایک جدید ہائی ٹیک آڈیٹوریم شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ نے اسکولوں اور کالجوں کے ۶۷؍ نمایاں طلبہ کو بھی اعزاز سے نوازا جبکہ قومی ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو تعلیم کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں بھی سراہا ۔
یہ بھی پڑھئے:سونم وانگ چک کا۲۰؍ جولائی کو پارلیمنٹ مارچ کا اعلان
اس سے قبل عمر عبداللہ نے طلبہ کی اختراعات، ادارہ جاتی اصلاحات اور ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات پر مشتمل نمائش کا معائنہ کیا۔ انہوں نے طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے جدید خیالات، پیٹنٹس اور اسٹارٹ اَپ منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم اور ٹیکنالوجی حقیقی زندگی کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔اساتذہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اساتذہ ہر پیشے کی بنیاد ہیں اور حکومت تعلیمی ڈھانچے کی بہتری، اساتذہ کی معاونت اور جموں کشمیر بھر میں معیاری تعلیمی مواقع فراہم کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔انہوں نے وزیر تعلیم سکینہ ایتو کی جانب سے تعلیمی شعبے میں اصلاحات اور اہم اقدامات متعارف کرائے جانے کی بھی ستائش کی اور یقین دلایا کہ حکومت ادارہ جاتی ترقی اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے مسلسل سرمایہ کاری جاری رکھے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا’’میں اس کانکلیو سے جموں کشمیر کے مستقبل کے حوالے سے نئے اعتماد کے ساتھ واپس جا رہا ہوں۔‘‘