• Tue, 10 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناگپور: ریاست کی پہلی روبوٹ معلمہ ’ویدانتی‘ سے نئی شروعات، تدریسی نظام میں انقلابی تبدیلی

Updated: November 10, 2026, 4:51 PM IST | Ali Imran | Mumbai

شہر کے ٹنکیشورمیں واقع گولکولکر جونیئر کالج میں روبوٹ ٹیچر کو متعارف کرایا گیا ہے، یہ روبوٹ اے آئی تکنیک سے کام کرتا ہے۔

College teachers and guests at the event can be seen with the robot. Picture: INN
روبوٹ کے ساتھ کالج کے اساتذہ اور تقریب کے مہمانان دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

 اسکولوں میں اب تختہ سیاہ، کھریا اور کتابوں کیساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے حامل روبوٹ نے بھی جگہ بنا لی ہے۔ ناگپور کے ٹنکیشور نگر میں واقع گولولکر گروجی سرکاری داداجی جونیئر کالج میں ریاست کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی روبوٹ ٹیچر ’ویدانتی‘ متعارف کرائی گئی ہے۔ اس روبوٹ ٹیچر کے ذریعے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید دلچسپ اور مؤثر انداز میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

طلبہ میں سائنسی نقطۂ نظر، تجسس اور اختراعی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے اسکول میں جدید روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کی تجربہ گاہ قائم کی گئی ہے۔ اس تجربہ گاہ کا افتتاح ثانوی تعلیم کی افسر انیل دہی پھلے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر بھارتیہ ودیا پرچارک سنستھا کے رمیش بوبھی، سنیل خان کھوجے، شبھانگی پھوٹانے، للت تپاسے، موہن ساٹھے، گنوندت ابھینکر اور پرنسپل ڈاکٹر وندنا بڑوائیک موجود تھے۔ افتتاح کے بعد مہمانوں نے تجربہ گاہ کا معائنہ کیا۔ طلبہ کی جانب سے تیار کردہ مختلف سائنسی تجربات کی معلومات حاصل کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: پونے سے ناگپور تک ’آئین لانگ مارچ‘ نکالنے کا اعلان

پرنسپل ڈاکٹر وندنا بڑوائیک نے بتایا کہ طلبہ کو محض کتابی علم فراہم کرنے کے بجائے روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور عملی تجربات کے ذریعے ہنرمندی پر مبنی تعلیم دینا اس تجربہ گاہ کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے طلبہ کی واقفیت اسکول کی سطح پر ہی ہونی چاہیے، اسلئے یہ اقدام انتہائی اہمیت کا حامل ثابت ہوگا۔ اس پروگرام کی سب سے بڑی کشش روبوٹ ٹیچر ’ویدانتی‘ تھی، جس نے حاضرین کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے درست جوابات دے کر سب کو متاثر کیا۔ طالبات نے بھی روبوٹ سے گفتگومیں خصوصی دلچسپی۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس یہ روبوٹ ٹیچر طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے اور اس کے عملی استعمال کا ابتدائی تجربہ فراہم کرے گی۔اس موقع پر سیکنڈری ایجوکیشن آفیسر انیل دہی پھلے نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف ناگپور بلکہ پورے ودربھ کیلئے باعثِ فخر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK