Inquilab Logo

آئس لینڈ سے ماہی پروری کے فروغ کیلئے معاہدہ کو منظوری

Updated: February 13, 2020, 3:39 PM IST | Agency | New Delhi

وزیراعظم نریندرمودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے ہند وستان اورآئس لینڈ کے درمیان ماہی پروری کے فروغ کےمیدان میں ایک مفاہمت نامے ( ایم اویو) پردستخط کومنظوری دے دی ہے ۔

آئس لینڈ  سےماہی پروری  کے فروغ کیلئے معاہدہ کو منظوری ۔ تصویر : آئی این این
آئس لینڈ سےماہی پروری کے فروغ کیلئے معاہدہ کو منظوری ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : وزیراعظم  نریندرمودی کی سربراہی  میں مرکزی کابینہ نے ہند وستان اورآئس لینڈ کے درمیان ماہی پروری کے فروغ کے میدان میں ایک مفاہمت نامے ( ایم اویو) پردستخط کومنظوری دے دی ہے ۔ اس مفاہمت نامے پر۱۰؍ ستمبر۲۰۱۹ء کو دستخط ہوئے تھے ۔ اس کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں : سائنسدانوں اورماہرین کے تبادلے اوران مناسب پلیسمنٹ کے لئے خصوصی  طورپرساحل سمندرسے نزدیک اورگہرے سمندری علاقوں میں موجودگی ۔جدید ماہی پروری کاانتظام اور مچھلیوں کی ڈبہ بندی یاپروسیسنگ کے میدان میں مختلف انتظامی پہلوؤں میں ماہی پروری  کے عملے کو تربیت مہیاکرانے کی تجویز رکھی گئی ہے ۔ ماہی گیری کے پس منظرمیں ماہرین اورمہارت پرمبنی مطالعوں کاتبادلہ ، صنعت سازی کے فروغ کے لئے اعلیٰ سمندری ماہی مصنوعات کی پروسیسنگ اورمارکیٹنگ اس مفاہمت نامے سے ہندوستان اورآئس لینڈ کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات مستحکم ہوں گے۔باہمی امور پر پرمشاورت سمیت ماہی پروری پر مشاورت اور اشتراک کو فروغ ملے گا۔اس بارے میں کہا گیا کہ آئس لینڈ مچھلیوں کی فروخت اور تجارت کے معاملے میں دنیا کے نقشے کا اہم ملک ہے اس لئے اس سے معاہدہ ہونا ہندوستانی ماہی صنعت کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہو سکتا ہے کیوں کہ ہندوستانی مچھلیوں کی آئس لینڈ سمیت پورے یورپ میں زبردست مانگ ہے اور یہ معاہدہ اس خطے میں مچھلیوں کی فراہمی کے سلسلے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK