ایشین گیمز ۲۰۲۶ء کے ہاکی سیمی فائنل میں روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان جاپان کے کاکامی گہارا میں واقع گِفو پریفیکچرل گرین اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا۔ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
EPAPER
Updated: September 30, 2026, 7:01 PM IST | New Delhi
ایشین گیمز ۲۰۲۶ء کے ہاکی سیمی فائنل میں روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان جاپان کے کاکامی گہارا میں واقع گِفو پریفیکچرل گرین اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا۔ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
ایشین گیمز ۲۰۲۶ء کے ہاکی سیمی فائنل میں روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان جمعرات کو جاپان کے کاکامی گہارا میں واقع گِفو پریفیکچرل گرین اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا۔ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ موجودہ چیمپئن ہندوستان نے پول اے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈونیشیا کو۱۔۱۳، سری لنکا کو۱۔۱۶، جمہوریہ کوریا کو ۲۔۸، جاپان کو ۰۔۲؍ اور بنگلہ دیش کو ۰۔۱۰؍ سے شکست دی۔ دلپریت سنگھ نے اب تک نو گول کیے ہیں، جبکہ ابھیشیک اور کپتان ہرمن پریت سنگھ نے آٹھ، آٹھ گول کیے ہیں۔
𝗧𝗛𝗘 𝗕𝗜𝗚𝗚𝗘𝗦𝗧 𝗥𝗜𝗩𝗔𝗟𝗥𝗬 𝗥𝗘𝗧𝗨𝗥𝗡𝗦 𝗢𝗡 𝗧𝗛𝗘 𝗔𝗦𝗜𝗔𝗡 𝗦𝗧𝗔𝗚𝗘! 🇮🇳🔥
— Hockey India (@TheHockeyIndia) September 28, 2026
The Indian Men’s Team will take on Pakistan on October 1 in the men’s hockey semi-finals at Asian Games 2026 in Japan.
The stakes couldn’t be higher when a spot in the gold medal match… pic.twitter.com/F3ChjCYQ4d
پاکستان پول بی میں دوسرے مقام پر رہتے ہوئے ٹاپ فور میں پہنچا۔ اس نے تھائی لینڈ کو۰۔۹، ازبکستان کو ۱۔۵، عوامی جمہوریہ چین کو ۰۔۳؍ اور عمان کو ۲۔۷؍ سے شکست دی، جبکہ اسے گروپ میں سرفہرست ملائیشیا کے ہاتھوں ۴۔۵؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کے کپتان سفیان خان۱۱؍ گول کے ساتھ موجودہ ایشین گیمز میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:کیا ’’گیم آف تھرونز: ایگونز کُنکویسٹ‘‘ باکس آفس پر بھی کامیابی کا جھنڈا لہراسکے گی؟
ہاکی میں ہندوستان اور پاکستان کی رقابت کا شمار کھیل کی معروف حریفانہ مقابلوں میں ہوتا ہے۔ پاکستان نے ایشین گیمز میں ریکارڈ آٹھ بار مردوں کا ہاکی خطاب جیتا ہے، جبکہ ہندوستان چار بار چیمپئن بن چکا ہے اور موجودہ چیمپئن بھی ہے۔ ہندوستان نے ہانگژو ۲۰۲۳ء میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ پاکستان کا آخری ایشین گیمز خطاب ۲۰۱۰ء کے گوانگ ژو گیمز میں آیا تھا۔ ایشین گیمز ۲۰۲۶ء کا ہاکی ٹورنامنٹ لاس اینجلس ۲۰۲۸ء اولمپکس کے لیے کوالیفائنگ مقابلے کے طور پر بھی کام کرے گا اور طلائی تمغہ جیتنے والی ٹیم ابتدائی کوٹہ حاصل کرے گی۔
یہ بھی پڑھئے:کراچی فٹبال ٹیم کو بلوچستان ہائی وے پر بندوق کی نوک پر لوٹ لیا گیا
۱۹۵۶ء کے میلبورن اولمپکس فائنل کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ۱۸۴؍ میچ کھیلے جاچکے ہیں۔ مجموعی ریکارڈ میں پاکستان نے ۸۲؍ اور ہندوستان نے ۷۰؍میچ جیتے ہیں، جبکہ ۳۲؍ مقابلے ڈرا رہے۔ ایشین گیمز میں دونوں ٹیمیں ۱۶؍ بار آمنے سامنے آئی ہیں، جن میں پاکستان نے آٹھ اور ہندوستان نے پانچ میچ جیتے ہیں، جبکہ تین مقابلے ڈرا رہے۔ ہانگژو ۲۰۲۳ء کے گروپ میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو ۲۔۱۰؍ سے شکست دی تھی۔ رواں سال دونوں ٹیموں کے درمیان تین مقابلے ہوئے ہیں، جن میں دو ایف آئی ایچ پرو لیگ اور ایک ۲۰۲۶ء ہاکی ورلڈ کپ کا گروپ میچ شامل ہے۔ ہندوستان نے تینوں مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔