لیگ فٹبال کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آرسنل نے روایتی حریف چیلسی کو ایک کانٹےکے مقابلے کے بعد ۲۔۳؍گول سے ہرا کر فائنل کی جانب مضبوط قدم بڑھا دیا ہے۔ اسٹامفورڈ برج میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست فٹ بال دیکھنے کو ملا۔
EPAPER
Updated: January 15, 2026, 7:06 PM IST | London
لیگ فٹبال کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آرسنل نے روایتی حریف چیلسی کو ایک کانٹےکے مقابلے کے بعد ۲۔۳؍گول سے ہرا کر فائنل کی جانب مضبوط قدم بڑھا دیا ہے۔ اسٹامفورڈ برج میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست فٹ بال دیکھنے کو ملا۔
لیگ فٹبال کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آرسنل نے روایتی حریف چیلسی کو ایک کانٹےکے مقابلے کے بعد ۲۔۳؍گول سے ہرا کر فائنل کی جانب مضبوط قدم بڑھا دیا ہے۔ اسٹامفورڈ برج میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست فٹ بال دیکھنے کو ملا۔
ADVANTAGE ARSENAL 🅰️
— Arsenal (@Arsenal) January 14, 2026
Let`s finish the job back home 👊 pic.twitter.com/0ziSUZDmW9
آرسنل نے میچ کے آغاز سے ہی چیلسی پر دباؤ بنائے رکھا جس کا فائدہ انہیں جلد ہی مل گیا۔ساتویں منٹ میں بینجمن ولیم وائٹ نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر آرسنل کو ۰۔۱؍گول کی برتری دلائی۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں وکٹر اینار گیوکرس نے دوسرا گول کر کے برتری کو دُگنا کر دیا۔ مارٹن زوبیمینڈی ایبانیز نے آرسنل کی جانب سے ۷۱؍ویں منٹ میں تیسرا گول اسکور کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔
یہ بھی پڑھئے:تیسری سہ ماہی میں برآمدات نے مسلسل نیا ریکارڈ قائم کیا
چیلسی کی ٹیم نے میچ میں واپسی کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔ الیجینڈرو گارناچو فیریرا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ۵۷؍ ویں اور۸۳؍ ویں منٹ پر ۲؍ گول اسکور کیے، لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ اس فتح کے بعد آرسنل کو دوسرے مرحلے کے میچ میں نفسیاتی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ دونوں ٹیمیں اب ۳؍فروری کو سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے (سیکنڈ لیگ) میں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی، جہاں فائنل کی ٹیم کا حتمی فیصلہ ہوگا۔
واشنگٹن سندر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی۲۰؍ سیریز سے باہر
چوٹ کے باعث آل راؤنڈر واشنگٹن سندر نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی۲۰؍ سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ بی سی سی آئی کے مطابق سندر بائیں نچلی پسلی میں تکلیف (سائیڈ اسٹرین) کا شکار ہیں، جو انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے دوران لاحق ہوئی تھی اور وہ تاحال مکمل طور پر فٹ نہیں ہو پائے ہیں۔ یہ سیریز ۷؍ فروری سے شروع ہونے والے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ سے قبل خاصی اہم سمجھی جا رہی ہے۔
ہندوستانی ٹیم کیمپ کو تاہم زیادہ تشویش نہیں، کیونکہ ہاردک پانڈیا، ابھیشیک شرما، شیوم دوبے اور اکشر پٹیل ٹیم سے دوبارہ لگانے والے ہیں۔ اکشر پٹیل اس سیریز اور ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں نائب کپتان کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ادھر تِلک ورما بھی گروئن انجری کے باعث ابتدائی تین ٹی ۲۰؍میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔