’نیشنل بک کریٹکس سرکل‘ انگریزی میں شائع ہونے والی بہترین کتابوں کیلئے چھ زمروں میں ایوارڈز کا اعلان کرتا ہے۔ اس سال اروندھتی رائے کی یادداشتوں پر مبنی کتاب ’مدر میری کمس ٹو می‘ (Mother Mary Comes to Me) نے بہترین خودنوشت کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 29, 2026, 3:33 PM IST | New Delhi
’نیشنل بک کریٹکس سرکل‘ انگریزی میں شائع ہونے والی بہترین کتابوں کیلئے چھ زمروں میں ایوارڈز کا اعلان کرتا ہے۔ اس سال اروندھتی رائے کی یادداشتوں پر مبنی کتاب ’مدر میری کمس ٹو می‘ (Mother Mary Comes to Me) نے بہترین خودنوشت کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
ہر سال امریکی ادارہ ’نیشنل بک کریٹکس سرکل‘ (NBCC) انگریزی میں شائع ہونے والی بہترین کتابوں کیلئے چھ زمروں میں ایوارڈز کا اعلان کرتا ہے۔ فکشن، نان فکشن، سوانح عمری، خودنوشت، شاعری اور تنقید، ان چھ زمروں میں بہترین کتابوں کو این بی سی سی کی جانب سے ایوارڈز پیش کئے جاتے ہیں۔ اس سال اروندھتی رائے کی یادداشتوں پر مبنی کتاب ’مدر میری کمس ٹو می‘ (Mother Mary Comes to Me) نے بہترین خودنوشت کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
اس کے علاوہ، ممبرشپ کے ووٹوں کی بنیاد پر دو مزید انعامات دیئے جاتے ہیں: کسی بھی صنف میں بہترین پہلی کتاب کیلئے ’جان لیونارڈ پرائز‘ اور انگریزی میں ترجمہ ہو کر امریکہ میں شائع ہونے والی کسی بھی صنف کی بہترین کتاب کیلئے ’گریگ بیریوس بک ان ٹرانسلیشن پرائز‘ دیاجاتا ہے۔ این بی سی سی ’نونا بالاکین سائٹیشن فار ایکسی لینس ان ریویونگ‘ بھی پیش کرتا ہے، جو کسی رکن کے شاندار تبصرہ نگاری کے کام کو تسلیم کرتا ہے۔ ’ایوان سینڈروف لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ اور ’ٹونی موریسن اچیومنٹ ایوارڈ‘ بالترتیب ان شخصیات اور ادبی اداروں کو دیئے جاتے ہیں جنہوں نے کتابی ثقافت میں انقلابی خدمات انجام دی ہوں۔
یہ بھی پڑھئے: ’’ڈجیٹل نشہ۲۰؍ ہزار بچوں کی موت کا سبب بن رہا ہے‘‘
این بی سی سی ایوارڈز کے فاتحین کی مکمل فہرست درج ذیل ہے:
۱) خودنوشت (Autobiography): مدر میری کمس ٹو می، اروندھتی رائے
۲) سوانح عمری (Biography): اے پرفیکٹ ٹرموائل: والٹر ای فرنینڈ اینڈ دی اسٹرگل ٹو کیئر فار امریکاز ڈس ایبلڈ، ایلکس گرین
۳) تنقید (Criticism): ہائیک’ز باسٹرڈز: ریس، گولڈ، آئی کیو، اینڈ دی کیپیٹل ازم آف دی فار رائٹ، کوئن سلوبوڈین (زون بکس)
۴) فکشن (Fiction): وی ڈو ناٹ پارٹ، ہان کانگ (کوریائی زبان سے ترجمہ: ای یاوون اور پیج انیہ مورس)
۵) نان فکشن (Nonfiction): ایمپائر آف اے آئی: ڈریمز اینڈ نائٹ میئرز ان سیم آلٹ مین’ز اوپن اے آئی، کیرن ہاؤ
۶) شاعری (Poetry): نائٹ واچ، کیون ینگ (کناف)
۷) بیریوس بک ان ٹرانسلیشن پرائز: سیڈ ٹائیگر، نیج سنو (فرانسیسی سے ترجمہ: نتاشا لہرر)
۸) جان لیونارڈ پرائز: بالڈون: اے لو اسٹوری، نکولس بوگس (نان فکشن)
۹) این بی سی سی سروس ایوارڈ: الزبتھ ٹیلر
۱۰) نونا بالاکین سائٹیشن فار ایکسی لینس ان ریویونگ: روڈا فینگ
۱۱) ایوان سینڈروف لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ: فرانسس فٹز جیرالڈ
۱۲) ٹونی موریسن اچیومنٹ ایوارڈ: پی بی ایس (PBS) اور این پی آر (NPR)