• Mon, 12 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ اگر آپ صرف ووٹر بن کر رہیں گے تو گھر پر بلڈوزر چلے گا‘‘

Updated: January 12, 2026, 3:49 PM IST | Agency | Nagpur

ناگپور میں ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی کا مسلم رائے دہندگان سے خطاب ۔وہ حضرت بابا تاج الدینؒ کے مزار پر بھی گئے۔

Asaduddin Owaisi. Picture: INN
اسد الدین اویسی۔ تصویر: آئی این این
میونسپل کارپوریشن الیکشن کیلئے مہم آخری مرحلے میں داخل ہونے کے بعد  سیاستدانوں کے درمیان لفظی حملے جاری ہیں۔  اسد الدین اویسی جو ناگپور پہنچے جہاں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا ہیڈکوارٹرز  ہے۔ وہاں انہوں نے مسلمانوں سے خطاب کیا۔ سنیچر کو ناگپور میں منعقدہ جلسہ میں  اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ مسلمانوں کی کوئی سیاسی ایجنسی نہیں ہے۔ اگر آپ صرف ووٹر بن کر رہیں گے تو گھر پر بلڈوزر چلے گا۔ اویسی نے کہا کہ چاہے وہ بی جے پی ہو، اجیت پواریا ایکناتھ شندے، سبھی پارٹیاں آپ کو ڈرا دھمکا کر آپ کا ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ مجلس آپ سے کہہ رہی ہے کہ آپ اپنی سیاسی ایجنسی بنائیں۔ 
اسدالدین اویسی تاج الدینؒ درگاہ بھی گئے۔واضح رہے کہ ایم آئی ایم  ممبئی بی ایم سی کے انتخابات سمیت کئی شہروں میں میونسپل الیکشن لڑ رہی ہے۔ مالیگاؤں، بھیونڈی اور اورنگ آباد ان میں نمایاں ہیں  جہاںاس کا   اثر ہے۔نوبھارت ٹائمز کی خبر کے مطابق  ناگپور میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کے بعد اویسی نے فیس بک پر لکھاکہ ’’میں نے ناگپور کے تاج باغ میں ایک بہت بڑی عوامی ریلی سے خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں میں نے ناگپور کے روشن خیال اور باشعور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ میونسپل انتخابات میں پتنگ کے نشان کو ووٹ دے کر اے آئی ایم آئی ایم کے امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔ میں نے حضرت بابا تاج الدینؒ کے مزار پر بھی حاضری دی۔‘‘اویسی اتوار کو کئی ریلیاں کریں گے۔  وہ کل ۳؍ ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ پارٹی نے۱۱؍ جنوری کو  پربھنی، جالنہ اور احمد نگر میں انتخابی ریلیاں نکالی ہیں۔ سنیچر کو ناگپور کے ساتھ ساتھ اویسی نے امراوتی میں کے  چاندنی چوک کےجلسہ میں ’پتنگ‘ کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK