Updated: August 07, 2026, 4:06 PM IST
| New Delhi
ہندوستانی ایتھلیٹ محمد اشفاق نے عالمی انڈر ۲۰؍ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مردوں کی ۴۰۰؍ میٹر دوڑ میں قومی ریکارڈ توڑتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ امانت کمبوج خواتین کے ڈسکس تھرو کے فائنل میں اپنے کریئر کی بہترین کارکردگی کے ساتھ چھٹے مقام پر رہیں۔
ہندوستانی ایتھلیٹ محمد اشفاق نے عالمی انڈر ۲۰؍ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مردوں کی ۴۰۰؍ میٹر دوڑ میں قومی ریکارڈ توڑتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ امانت کمبوج خواتین کے ڈسکس تھرو کے فائنل میں اپنے کریئر کی بہترین کارکردگی کے ساتھ چھٹے مقام پر رہیں۔
یہ بھی پڑھئے:مچل اسٹارک ۷؍ وکٹیں لیتے ہی کپل دیو اور ڈیل اسٹین سے آگے نکل جائیں گے
۱۹؍ سالہ اشفاق نے پہلے راؤنڈ کی پانچویں ہیٹ میں ۸۱ء۴۵؍سیکنڈ کا وقت نکال کر امریکہ کے جیڈن ڈی لیون (۶۳ء۴۵؍ سیکنڈ) کے بعد دوسرا مقام حاصل کیا۔ مجموعی طور پر وہ چوتھے نمبر پر رہے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے۔ انہوں نے اپنا ہی قومی ریکارڈ (۰۵ء۴۶؍ سیکنڈ) بہتر کیا، جو رواں سیزن اپریل میں قائم کیا تھا۔ ان کے ساتھی پیوش راج ۷۸ء۴۷؍ سیکنڈ کے ساتھ مجموعی طور پر ۳۵؍ویں نمبر پر رہے اور اگلے مرحلے میں جگہ نہ بنا سکے۔خواتین کے ڈسکس تھرو کے فائنل میں ۱۸؍ سالہ امانت کمبوج نے پہلے ہی راؤنڈ میں ۲۴ء۵۳؍ میٹر کی تھرو کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹا مقام حاصل کیا۔ چین کی سو یشین نے۰۶ء۶۱؍ میٹر کی تھرو کے ساتھ طلائی، امریکہ کی جیسلین میسی نے ۴۱ء۵۸؍ میٹر کے ساتھ چاندی اور قبرص کی مرینا ہاڈجیکوسٹا نے ۸۸ء۵۴؍میٹر کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔ مردوں کی ہائی جمپ میں بسنت نے ۱۴ء۲؍ میٹر کی چھلانگ لگا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جبکہ امبریش ۰۵ء۲؍ میٹر کے ساتھ ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھئے:دلیپ کمار کو اپنے تبدیل شدہ نام کے بارے میں فلم کا پوسٹر دیکھ کر معلوم ہوا تھا
ادھر انشو خواتین کے شاٹ پٹ کے فائنل میں جگہ نہ بنا سکیں، جبکہ تنو چودھری خواتین کی۴۰۰؍ میٹر رکاوٹ دوڑ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہیں۔ مردوں کی۴۰۰؍ میٹر رکاوٹ دوڑ میں امت کمار اپنی ہیٹ میں آخری رہے، جبکہ پی روئیشن اور دھنش راج مردوں کی ٹرپل جمپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکے۔