Inquilab Logo

اشوک گہلوت نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر حقیقت سے پرے ہے

Updated: November 25, 2023, 1:42 PM IST | Jaipur

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریرحقیقت سے پرے ہے ۔ یہ اسمبلی انتخابات ہیں نریندر مودی کے انتخابات نہیں ہیں۔ امید ظاہر کی کہ کانگریس دوبارہ ریاست میں اقتدار میں آئے گی اور ریاست کی ترقی کیلئے کام کرے گی۔

Ashok Gehlot in the middle of the press conference. Photo: PTI
اشوک گہلوت پریس کانفرنس کے درمیان۔ تصویر: پی ٹی آئی

راجستھان کےو زیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے وزیر اعظم نریندر مودی کے تعلق سےکہا کہ ان کی تقریر میں حقیت کی کمی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ راجستھان میں دوبارہ کانگریس ہی اقتدار میں واپس آئے گی۔خیال رہے کہ بی جے پی اور کانگریس کی انتخابی مہم کے بعد راجستھان میں آج ووٹنگ جاری ہے۔ اس درمیان گہلوت نے رپورٹرس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی کی تقریرحقیت سے پرے تھی۔یہ اسمبلی انتخابات ہیں نہ کہ مودی جی کے انتخابا ت ہیں۔ہم یہاں رہیں گے اور ترقی کی بات کریں گے۔کانگریس راجستھان میں دوبارہ اپنی حکومت قائم کرے گی اور آج کے بعد سے یہاں بی ج پی نظر نہیں آئے گی اور انتخابات کے نتائج منظر عام پر آئیں گے۔ 
انہوں نے کانگریسی کی جانب سے کئے جانے والے وعدوں کے تعلق سے کہا کہ کانگریس نے جو ۷؍ گارنٹی والے وعدے کئے ہیں ان کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ 
اشوک گہلوت کے بیٹے ویبھو گہلوت نے بھی رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کانگریسی دوبارہ ریاست میں اقتدار میںواپس آئے گی۔بی جے پی اس لئے افسوس میں ہے کہ وہ جانتی ہے کہ اسے شکست کا سامناکرنا پڑے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت ان پانچ سال میں عوام کیلئے سرشاررہی ہے۔ ریڈ ڈائری اور ان پر لگے الزامات کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ یہ من گھڑت چیزیں ہیں جبکہ ڈائری بھی من گھڑت ہے۔ خدا اس ڈائری اور ان الزامات کے بارے میں سب جانتے ہیں۔ 
خیال رہے کہ کانگریس کو امید ہے کہ وہ اس مرتبہ بھی راجستھان اسمبلی کے انتخابات میں فتح کاسامنا کرے گی جبکہ بی جے پی نے بھی ریاست میں اپنی جیت کیلئےبڑے پیمانے پر انتخابی مہم کی تھی۔ ریاست میںآج۷؍ بجے انتخابات کیلئے پولنگ شروع ہو گئی ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی ۳؍ دسمبر کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK