Inquilab Logo

اشوک گہلوت بطور وزیراعلیٰ فی الحال استعفیٰ نہیں دیں گے

Updated: September 29, 2022, 12:42 AM IST | Jaipur

کھاد اور کیمیکل کے وزیر پرتاپ سنگھ کھاچر یاواس کی وضاحت،کہا: دہلی جاکر ۱۰۲؍ایم ایل ایز کے جذبات کو اعلیٰ کمان تک پہنچائیں گے

Rajasthan Chief Minister Ashok Gehlot
راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت

:راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت فی الحال استعفیٰ نہیں دے رہے ہیں۔ اس بات کی تصدیق راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے وفادار اور کھادکیمیکل کے وزیر پرتاپ سنگھ کھاچریاواس نےکرتے ہوئے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پرگہلوت کےساتھ ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ فی الحال استعفیٰ نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہاں میڈیاسے کہا کہ دہلی جاکرکانگریس کے اعلی کمان سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا ’’گہلوت شام پانچ- ساڑھے پانچ بجے دہلی آرہے ہیں اور ریاست کے۱۰۲؍یم ایل اے کے جذبات سے اعلی کمان کوآگاہ کرائیں گے۔‘‘
 انھوں نےکہاکہ وزیر اعلیٰ کا دہلی کا دورہ  پہلے سےطے ہے اور وہ کانگریس کے سینئرلیڈر ہیں اور دہلی آتے جاتے رہتے ہیں،جس طرح کا اندازے لگائےجا رہے ہیں ویسی کوئی بات نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ کانگریس ہمارا خاندان ہے اورگہلوت ہمارے سرپرست ہیںاور وہ۱۰۲؍یم ایل ایز کے جذبات کو اعلی کمان کو بتائیں گے۔
 گہلوت کےکانگریسی صدر کےعہدہ کے لیے نامزدکئےجانے کے متعلق کیے گئے سوال پر کھاچر یاواس نےکہا کہ انھوں نے اس کی کوئی اطلاع نہیں ہےاور اس بارے میںگہلوت اور اعلیٰ کمان ہی جانتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کانگریسی صدر سونیا گاندھی کی اپیل پر کانگریس کارکن بی جے پی قیادت والی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کو لے کر لڑ رہےہیں اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھارت جوڑو یاتراکر رہے ہیں اور پورا ملک کانگریس کی طرف دیکھ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ راجستھان میںگہلوت کی قیادت میں ہم سب کام کرتے رہیں گے۔
 چونکہ  راجستھان کا معاملہ پارٹی کے سامنے ایک بہت بڑا چیلنج ہےاس لئے کانگریس صدر نے پورے ملک سےپارٹی کے سینئر لیڈران سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہےتاکہ مسئلے کو حل کیا جاسکے۔ اس کے ساتھ ہی گہلوگ جو کہ کانگریس صدر کی دوڑ میں سب سے آگے تصور کئے جارہے تھے، اب یہ معاملہ بھی معلق محسوس ہورہا ہے۔
 اشوک گہلوت کے وفادار۹۰؍ ایم ایل ایز کے ذریعہ  کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی  میٹنگ سے غیر حاضر رہنے کے ۲؍دن بعد راجستھان میں کانگریس کے چیف وہپ مہیش جوشی نےمنگل کو کہا کہ اتوار کے روز جو کچھ ہوا ’میں اس کا  نتیجہ بھگتنے کیلئے تیار ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK