ڈھونگی بابا اشوک کھرا ت کا کنکشن اب پنویل سے بھی جڑتا نظر آرہا ہے۔ یہاں شر دھون گاؤں کے شخص روشن مہادیو پوار کے مطابق ہمیں سات بارہ اتارا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ اشوک کھرات نے یہاں پر اپنے رشتہ داروں کے نام سے۵۱؍ گنٹھہ زمین خریدی ہے۔
EPAPER
Updated: March 30, 2026, 12:28 PM IST | Wasim Ahmad Patel | Mumbai
ڈھونگی بابا اشوک کھرا ت کا کنکشن اب پنویل سے بھی جڑتا نظر آرہا ہے۔ یہاں شر دھون گاؤں کے شخص روشن مہادیو پوار کے مطابق ہمیں سات بارہ اتارا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ اشوک کھرات نے یہاں پر اپنے رشتہ داروں کے نام سے۵۱؍ گنٹھہ زمین خریدی ہے۔
ڈھونگی بابا اشوک کھرا ت کا کنکشن اب پنویل سے بھی جڑتا نظر آرہا ہے۔ یہاں شر دھون گاؤں کے شخص روشن مہادیو پوار کے مطابق ہمیں سات بارہ اتارا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ اشوک کھرات نے یہاں پر اپنے رشتہ داروں کے نام سے۵۱؍ گنٹھہ زمین خریدی ہے۔ یہ زمین فوری طور پر رجسٹر کرانے میں محکمہ محصولات کہ افسران نے بھی اس کی مدد کی ہے۔ یہاں سے نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کافی قریب ہے اور یہاں زمین کی قیمت آسمان چھو رہی ہے۔ یہاں فی گنٹھہ ۱۰؍سے ۱۲؍ لاکھ روپےقیمت چل رہی ہے۔ اس حساب سے یہ زمین کروڑوں کی ہے۔ یہ کروڑوں روپے اس کے پاس کہاں سے آئے، اس کی تحقیقات ضروری ہے جبکہ ایک اور مقامی شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اشوک کھرات یہاں پر کئی دفعہ آیا ہے۔ اس نے یہ بے نامی زمین اپنے رشتہ داروں کے نام سے لی ہے۔ اس طرح اس نے اپنے کالے دھن کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔ ہو سکتا ہے اطراف میں کئی گاؤں میں اس نے اور بھی زمین لی ہو ،اس کی بھی تحقیقات ضروری ہے۔