Inquilab Logo Happiest Places to Work

گیان واپی مسجد معاملہ: اے ایس آئی نے سروے کیلئے ۸؍ ہفتوں کی مہلت مانگی

Updated: September 02, 2023, 5:09 PM IST | New Delhi

ہندو فریق کے نمائندہ ایڈوکیٹ سدھیر ترپاٹھی نے کہا کہ اے ایس آئی ابتدائی رپورٹ پیش کر سکتا ہے لیکن چونکہ ابھی مسجد کا سروے مکمل نہیں ہوا ہے اس لئے اے ایس آئی مکمل رپورٹ پیش نہیں کر سکتا

ASI survey of Gyanvapi Mosque is in progress. Photo: INN
گیان واپی مسجد کا اے ایس آئی سروے جاری ہے۔ تصویر: آئی این این

اے ایس آئی نے گیان واپی مسجد کا سروے مکمل کرنے کیلئے مزید  ۸؍ ہفتوں کی مہلت طلب کی ہے۔ شہر کے ایڈیشنل ضلعی جج اس معاملے کی سماعت ۸؍ ستمبر کو کریں گے۔ خیال رہے کہ اے ایس آئی کو گیان واپی مسجد کا سروے مکمل کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کیلئے ۴؍ہفتو ں کی مہلت دی گئی تھی۔ ٹائم لائن کے مطابق اے ایس آئی کی ڈیڈ لائن ۲؍ ستمبر تھی۔ اس ضمن میں ہندو فریق کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ سدھیر ترپاٹھی نے کہا کہ اے ایس آئی ابتدائی رپورٹ پیش کر سکتا ہے لیکن چونکہ ابھی مسجد کا سروے مکمل نہیں ہوا ہے اس لئے اے ایس آئی مکمل رپورٹ پیش نہیں کر سکتا۔

خیال رہے کہ الہہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے گیان واپی مسجد کا اے ایس آئی سروے ۴؍ اگست کو شروع ہوا تھاجس میں مسجد کے وضو خانہ کو سروے سے استشنیٰ رکھا گیا ۔اس سروے کا مقصد یہ جاننا ہے کہ ۱۷؍ ویں صدی میں تعمیر شدہ مسجد کیا کسی ہندو ٹیمپل پر بنائی گئی ہے۔ ۳؍ اگست کو انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے ہائی کورٹ میں وارانسی کورٹ کے اے ایس آئی سروے کو منظوری دینے کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے پچھلے ماہ وارانسی کی گیان واپی مسجد کے اے ایس آئی سروے کوروکنے سے انکار کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK