• Fri, 11 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشین گیمز: جاپان میں سیلاب کے سبب اتھلیٹس کو محفوظ مقام پرمنتقل کرنا پڑا

Updated: September 11, 2026, 1:04 PM IST | Agency | Tokyo/Nagoya

میئر اچیرو ہیروساوا نے دعویٰ کیا ہےکہ ایشین گیمز کیلئے تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہے اور یہ ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا۔

India is sending a 768-member contingent to the Asian Games. Photo: INN
ہندوستان ایشیائی کھیلوں کیلئے۷۶۸؍ رکنی دستہ بھیج رہا ہے۔ تصویر: آئی این این

ایشین گیمز کے آغاز سے۱۰؍ روز قبل جاپان کے شہر ناگویا میں سیلاب آ گیا۔ صورتحال مزید بگڑ گئی، ایشین گیمز میں شرکت کے لیے آنے والے۴۰۰؍ایتھلیٹ اور سپورٹ اسٹاف کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔ناگویا میں سیلاب سے سڑکیں اور گھر زیر آب آ گئے۔ میئر اچیرو ہیروساوا نے دعویٰ کیا  ہےکہ ایشین گیمز کیلئے تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہے اور یہ ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان ۳۵؍ مہینے سے یکروزہ رینکنگ میں ٹاپ پر

ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب ۱۹؍ستمبر کو ناگویا میں شیڈول ہے۔ہندوستان ان کھیلوں کیلئے۷۶۸؍ رکنی دستہ بھیج رہا ہے۔ وزارت کھیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جاپان کے آئچی اور ناگویا میں ہونے والے۲۰؍ویں ایشین گیمز میں ۵۰۳؍اتھلیٹس اور۲۵۵؍ سپورٹ اسٹاف بھیجے گی۔ اس معاون عملے میں کوچز، مینیجرز، فیزیوز اور طبی ٹیمیں شامل ہیں۔ہندوستان ۳۶؍کھیلوں میں حصہ لے گا۔ ابتدائی طور  پر۳۵؍ کھیلوںکیلئے ۴۹۲؍ اتھلیٹس کی منظوری دی گئی تھی، لیکن سرفرزکھلاڑیوں سمیت چار نئے نام جڑنے کے ساتھ ہندوستان اب ۳۶؍کھیلوں میں حصہ لے گا۔اتھلیٹک دستے میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اتھلیٹک ٹیم میں کھلاڑیوں کی تعداد۷۳؍ سے بڑھا کر۷۹؍کر دی گئی ہے۔ اتھلیٹک اور کرکٹ کو سب سے زیادہ سپورٹ اسٹاف  ملا ہے۔

کلیدی ٹیم آفیشلز: سہدیو یادو( ٹیم لیڈرکے طورپر) اور ڈاکٹر دنشا پارڈی والا( چیف میڈیکل آفیسر کے طور پر) ہندوستانی دستے کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:ایسٹ زون کا دلیپ ٹرافی پر یقینی قبضہ، ۵۸۴؍ رنز کی بڑی برتری

ہندوستانی مردوں کی کرکٹ ٹیم۱۹؍ ستمبر کو روانہ ہوگی۔دفاعی چمپئن ہندوستان  نے ایشین گیمز کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ شریس ایر کی قیادت میں ٹیم میں نوجوان کرکٹر ویبھو سوریہ ونشی بھی شامل ہیں۔  ہندوستانی ٹیم ۱۹؍ ستمبر کو سانو کے لیے روانہ ہوگی۔ ٹیم اگلے دن پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

خواتین ٹیم پہلے پہنچے گی 
ہرمن پریت کور کی کپتانی میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم دبئی میں ایشیا کپ کھیلنے کے بعد۱۳؍ستمبر کو ہندوستان واپس آئے گی اور ۱۴؍ ستمبر کو ناگویا کیلئے روانہ ہوگی۔خواتین ٹیم ایشین گیمز کی اپنی مہم کا آغاز براہ راست کوارٹر فائنل سے کرے گی۔ ان کا پہلا میچ۱۸؍ ستمبر کو ہوگا۔ خواتین کا ایونٹ۲۲؍ستمبر تک جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK