• Tue, 14 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشیا کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور سریکھا یادو۳۶؍ سال کی سروس کے بعد۳۰؍ستمبرکو سبکدوش ہوجائیں گی

Updated: September 20, 2025, 12:44 PM IST | Agency | Mumbai

سریکھا یادوجنہیں ایشیا کی پہلی خاتون لوکو پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے، ۳۶؍سال کی سروس کے بعد رواں ماہ کے آخر میں سبکدوش ہوجائیں گی۔

Surekha Yadav will retire at the end of the month. Photo: INN
سریکھا یادوجورواں ماہ کے آخر میں ریٹائرہوجائیں گی۔ تصویر: آئی این این

سریکھا یادوجنہیں ایشیا کی پہلی خاتون لوکو پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے، ۳۶؍سال کی سروس کے بعد رواں ماہ کے آخر میں سبکدوش ہوجائیں گی۔ سینٹرل ریلوے کے ایک افسر نے جمعہ کو بتایا کہ سریکھا یادو نے ۱۹۸۹ء میں انڈین ریلوے میں شمولیت اختیار کی اور اگلے ہی سال اسسٹنٹ ڈرائیور بن کر ایشیا کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور کے طورپرتاریخ رقم کی۔ ریاست کے ستارا ضلع میں پیدا ہونے والی سریکھا یادو نے ریلوے میں شامل ہونے سے قبل الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈپلومہ کیا تھا۔ انہوں نے۱۹۹۶ء میں ایک مال گاڑی  چلائی اور ۲۰۰۰ء تک انہیں ترقی دے کر موٹر وومن بنا دیا گیا۔ ایک دہائی بعدانہوں نے ایک گھاٹ ڈرائیور کے طور پر کوالیفائی کیا، بالآخر میل اور ایکسپریس ٹرینوں کا چارج سنبھال لیا۔گزشتہ کئی  برسوںسے وہ مختلف روٹس پر میل اور ایکسپریس ٹرینیں چلا رہی ہیں۔
 ۱۳؍ مارچ۲۰۲۳ء کوشولاپورسے ممبئی تک  وندے بھارت کا افتتاح ہوا  جسے چلانے کا اعزاز سریکھا یادو کو حاصل ہواتھا۔  ایک سینئرریلوے افسر نے بتایا کہ روایت کے مطابق انہوںنے جمعرات کو اگت پوری اور سی ایس ایم ٹی کے درمیان حضرت نظام الدین (دہلی)- سی ایس ایم ٹی روٹ پر باوقار راجدھانی ایکسپریس چلا کر اپنا آخری کام مکمل کیا۔سریکھا یادو کا شاندار کیریئر ہندوستانی ریلوے کی تاریخ کا ایک قابل فخر باب اور خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک طاقتور علامت رہا ہے۔ سینٹرل ریلوے نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا ہے کہ ’’سریکھا یادو، ایشیا کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور ۳۶؍سال کی شاندار خدمات کے بعد۳۰؍ ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گی۔ وہ خواتین کیلئے مشعل راہ ہے جنہوںنے رکاوٹوں کو توڑا، لاتعداد خواتین کو متاثر کیا اور یہ ثابت کیا کہ کوئی بھی خواب تعبیر سے دور نہیں ہے۔ ان کا یہ سفر ہمیشہ انڈین ریلوے میں خواتین کے بااختیارہونے کی علامت رہے گا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK