• Sat, 21 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویسٹرن ریلوے میں ۱۵؍ڈبے کی پہلی نئی لوکل ٹرین جلد ہی پٹریوں پر دوڑے گی

Updated: February 21, 2026, 10:07 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

ویسٹرن ریلوے میں ۱۵؍ ڈبے کی نئی فیچر والی پہلی لوکل ٹرین چند دنوں میں پٹریوں پردوڑے گی۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

ویسٹرن ریلوے میں ۱۵؍ ڈبے کی نئی فیچر والی پہلی لوکل ٹرین چند دنوں میں پٹریوں پردوڑے گی۔ اس میں کافی گنجائش ہوگی جس سے مسافروں کو راحت ملے گی۔ ویسے ویسٹر ن ریلوے میں پہلے سے ۱۲؍ ڈبے کی ٹرینوں میں ۳؍ ڈبے جوڑ کر چلایا جارہا ہے۔ ایک جانب ویسٹرن ریلوے کی جانب سے ملک میں بنائی گئی ۱۵؍ڈبے کی پہلی لوکل ٹرین لائے جانے پرخوشی ظاہر کرنے کےساتھ اسے بڑا کارنامہ قرار دیا جارہا ہے مگر اس سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ابھی کئی اسٹیشنوں پر ۱۵؍ڈبے کی گنجائش والے پلیٹ فارم نہیں ہیں جس سے وہاں ۱۵؍ڈبے کی ٹرینیں نہیں رکتی ہیں اوراس کافائدہ عام مسافروں کونہیں ملتا ہے۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ نئی لوکل ٹرین کوالگ اندازمیں ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے میں اس میں بڑی تعداد میں مسافر سفرکرسکیں گے، اس میں دیگرخصوصیات بھی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کابے مدت ہڑتال کا انتباہ

اس تعلق سے استفسار پر ویسٹرن ریلوے کی پی آر او اسمیتا نے بتایا کہ ٹرین آنے کےبعد صحیح اندازہ ہوسکے گا کہ اسے کس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے اور دیگر لوکل ٹرینوں کےمقابلے کن کن معنوں  میں ۱۵؍ نئی لوکل ٹرین مختلف ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK