کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے کپتان اجنکیا رہانے نے کیمرون گرین کے گیند بازی نہ کرنے کے سوال پر کہا ہے کہ اس بارے میں کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) سے پوچھیے کہ وہ کیوں گیند بازی نہیں کر رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 30, 2026, 4:06 PM IST | Mumbai
کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے کپتان اجنکیا رہانے نے کیمرون گرین کے گیند بازی نہ کرنے کے سوال پر کہا ہے کہ اس بارے میں کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) سے پوچھیے کہ وہ کیوں گیند بازی نہیں کر رہے ہیں۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے کپتان اجنکیا رہانے نے کیمرون گرین کے گیند بازی نہ کرنے کے سوال پر کہا ہے کہ اس بارے میں کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) سے پوچھیے کہ وہ کیوں گیند بازی نہیں کر رہے ہیں۔گرین نے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے بعد سے ہی گیند بازی نہیں کی ہے۔ پیر کو سی اے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرین پیٹھ کے نچلے حصے کی ہلکی چوٹ سے ابھر رہے ہیں اور گیند بازی میں واپسی کا ان کا وقت (ٹائم لائن) آئی پی ایل سے پہلے ہی کے کے آر کو بتا دیا گیا تھا۔
سی اے کے ترجمان نے کہاکہ ’’کیمرون کے پیٹھ کے نچلے حصے میں چوٹ ہے، جس کا علاج چل رہا ہے۔ انہیں کچھ وقت کے لیے گیند بازی سے دور رہنا ہوگا۔ وہ اس وقت ہندوستان میں آہستہ آہستہ اپنی گیند بازی کا دباؤ بڑھا رہے ہیں، تاکہ تقریباً۱۰۔۱۲؍ دنوں میں واپسی کر سکیں۔ کے کے آر کو یہ معلومات دے دی گئی ہے اور وہ اس سے پوری طرح واقف ہیں۔‘‘قابلِ ذکر ہے کہ گرین نے ستمبر ۲۰۲۴ء سے اکتوبر ۲۰۲۵ء تک ۱۲؍ ماہ تک مسابقتی کرکٹ میں گیند بازی نہیں کی تھی، کیونکہ ان کی پیٹھ میں اسٹریس فریکچر کی سرجری ہوئی تھی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے گرین کو ۲۰ء۲۵؍کروڑ روپے میں خریدا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سلمان خان کی اگلی فلم ’’دل، دماغ، جگر سے‘‘ ہے
گیند بازی کے امتزاج کے مستحکم نہ ہونے پر رہانے نے کہا کہ ٹیم ابھی صحیح توازن تلاش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’مجھے لگتا ہے کہ جب گرین جلد ہی گیند بازی شروع کریں گے، تو کمبی نیشن تھوڑا الگ ہوگا۔ ابھی ہمیں توازن دیکھنا ہے اور یہ سمجھنا ہے کہ ہمارے لیے کون اچھی گیند بازی کر سکتا ہے۔ بلے بازی میں ہم نے اچھا کیا، لیکن گیند سے صحیح توازن تلاش کرنا بہت ضروری ہے۔ امید ہے گرین جلد گیند بازی شروع کریں گے، تب ہم دیکھ پائیں گے کہ امتزاج صحیح بیٹھتا ہے یا نہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ممبئی انڈینز نے کولکاتا کو ۶؍ وکٹوں سے پٹخنی دی
کے کے آر کی مشکلات کئی اہم فاسٹ بولرس کی غیر موجودگی سے مزید بڑھ گئی ہیں، جس کی وجہ سے ٹیم کو کم تجربہ کار کھلاڑیوں پر انحصار کرنا پڑا ہے۔ رہانے نے اسے چیلنج بھرا دور قرار دیا، لیکن اسے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے لیے موقع بھی کہا۔ ایم آئی کے خلاف چھ وکٹوں کی شکست میں انہوں نے بلیسنگ مزاربانی، کارتک تیاگی اور ویبھو اروڑہ کو فاسٹ بولرز کے طور پر کھلایا، جبکہ اسپن کی ذمہ داری ورون چکرورتی کے ساتھ سنیل نارائن اور انوکول رائے نے سنبھالی۔ رہانے نے کہا کہ اسپنرز پر دباؤ کم کرنے کے لیے ایک اضافی فاسٹ بولر ہونا ضروری ہے، اور صحیح توازن تبھی بنے گا جب گرین پوری طرح اپنا تعاون دے پائیں گے۔