Inquilab Logo

ایسٹرا زینکا ویکسین محفوظ ہے : یورپین میڈیسن ایجنسی کی سفارش

Updated: March 20, 2021, 11:36 AM IST | Agency | Amsterdam

گزشتہ روز یورپی یونین کے مرکزی طبّی ادارے ’یورپین میڈیسن ایجنسی‘ (ای ایم اے) نے ایسٹرازینکا ویکسین کو ’مؤثر اور محفوظ‘ قرار دیا ہے۔

Astra Zeneca Vaccine - Pic : INN
ایسٹرا زینکا ویکسین ۔ تصویر : آئی این این

گزشتہ روز یورپی یونین کے مرکزی طبّی ادارے ’یورپین میڈیسن ایجنسی‘ (ای ایم اے) نے ایسٹرازینکا   ویکسین کو ’مؤثر اور محفوظ‘ قرار دیا ہے۔یہ اعلان ای ایم اے کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، ایمر کُک نے ایک آن لائن پریس کانفرنس میں کیا۔ واضح رہے کہ مختلف یورپی ممالک میں ایسٹرازینکا ویکسین لگوانے کے بعد کئی لوگوں میں خون کے لوتھڑے بننے اور پلیٹ لیٹس کم ہونے جیسےمضر اثرات ظاہر ہونے کے بعد،  ۱۸؍ یورپی ممالک میں اس ویکسین کا استعمال روک دیا گیا ہے جبکہ یہ تعداد بڑھتی جارہی ہے۔
 تاہم اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ یورپی ممالک میں مذکورہ ویکسین دو کروڑ لوگوں کو لگائی گئی تھی جن میں ۴۶۹؍افراد میں خون کے لوتھڑے بننے کی شدید شکایت رپورٹ ہوئی تھی۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو شدید منفی/ ضمنی اثرات کی شرح بے حد معمولی  یعنی ۰ء۰۰۲۳۴۵؍  فیصد رہی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ۱۰؍ لاکھ افراد کو یہ ویکسین لگائی گئی تو ان میں سے صرف ۲۳ء۴۵؍ افراد میں یہ انتہائی نوعیت کے منفی اثرات سامنے آئے۔علاوہ ازیں، یورپی ممالک میں ۵۵؍سال سے کم عمر کی ۲۵؍ادھیڑ عمر خواتین کو بھی یہ ویکسین لگوانے کے بعد پلیٹ لیٹس کم ہونے کی شکایت ہوئی، تاہم یہ تعداد بھی بہت کم ہے۔آسان الفاظ میں ان اعداد و شمار کا مفہوم یہی ہے کہ ایسٹرازینکا کی ویکسین کے شدید ضمنی/ منفی اثرات بہت کم ہیں؛ اور یہ کہ اس ویکسین کا استعمال جاری رکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK