Inquilab Logo

لکھنؤعدالت میں وکیل پربم حملہ

Updated: February 14, 2020, 3:42 PM IST | Inquilab News Network | Lucknow

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ احاطے میں جمعرات کو کچھ نامعلوم افراد نے لکھنؤ بار اسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری سنجیو لودھی پر بم سے حملہ کردیا جس میں لودھی اوردیگر وکلاء زخمی ہوگئے۔

 عدالت کے احاطے میں  پولیس افسر وکلا ء کو سمجھا بجھا رہے ہیں۔  تصویر: انقلاب
عدالت کے احاطے میں پولیس افسر وکلا ء کو سمجھا بجھا رہے ہیں۔ تصویر: انقلاب

 لکھنؤ : اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ احاطے میں جمعرات کو کچھ نامعلوم افراد نے لکھنؤ بار اسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری سنجیو لودھی پر بم سے حملہ کردیا جس میں  لودھی  اوردیگر وکلاء  زخمی ہوگئے۔  اس پر وکلاء نے غم وغصے کا اظہار کیا ۔ دوسری جانب پو لیس کہنا ہےکہ یہ باہمی دشمنی کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔  
 ذرائع کے مطابق  ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے گیٹ نمبر ۳؍ پر جمعرات کی دوپہر کچھ بدمعاشوں نے سی جے ایم کورٹ میں بار کے جوائنٹ  سیکریٹری سنجیو لودھی پر حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق ایک بم پھٹ گیا جس سے موقع پر موجود سنجیو لودھی  اور دیگر  افراد زخمی ہوگئے۔ واردات کے بعد وکلاء مشتعل  ہوگئے ۔  جائے واردات پر ڈی سی پی ( مغرب)،ڈی سی پی (مغرب) اور ایس ایچ او  پہنچے ۔  انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج  کے ذریعہ خاطیوں کی شناخت کی کوشش کی۔  خبر لکھے جانے تک وہاں کثیر تعداد میں پولیس اہلکار وں کو مامور کیا گیا ہے ۔
  عینی شاہدین کے مطابق وزیر گنج کچہری کیمپس میں جمعرات کی دوپہر اس واردات سے افراتفری مچ گئی۔ ایڈوکیٹ سنجیو لودھی پر کچھ ا فراد نے ۳؍ دیسی بم پھینکے۔  ۳؍میں سے ایک ہی بم پھٹا ، نتیجتاً سنجیو لودھی بال بال بچ گئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچنے والی پولیس نے مشتعل وکلاء کو سمجھانے کے بعد جانچ شروع کردی ہے۔ ڈاگ اسکواڈ نے  جائے واردات سے۲؍ زندہ ستلی بم برآمد کئے ہیں۔ اس کی اطلاع ملنے پر جوائنٹ پولیس کمشنر نوین اروڑہ نے کورٹ کیمپس پہنچ کر جائزہ  لیا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی نظر میں یہ بم حملہ وکلاء کے باہمی تنازع کا نتیجہ لگ رہا ہے۔ لکھنؤ بار اسوسی ایشن کے جوائنٹ  سیکریٹری ایڈوکیٹ سنجیو لودھی نے اپنے جنرل سیکریٹری جیتو یادو اور ان کے ۳؍ ساتھیوں کیخلاف نامزد رپورٹ درج کرائی ہے۔  سنجیو کمار لودھی نے ایف آئی آر میں ملزمین  کے ذریعہ ستلی بم سے حملہ کرنے کی کوشش کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کی جانچ  کے مطابق  واردات کے وقت آس پاس موجود افراد نے گولی چلنے یا بم دھماکہ کی آواز سننے سے انکار کیا ہے۔ سنجیو لودھی پوری طرح سے محفوظ ہیں ۔  انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔جوائنٹ پولیس کمشنر نوین اروڑہ نے بتایا کہ وکلاء کے ۲؍ گروپوں کے درمیان گزشتہ تنازعات کی تفصیل جمع کرکے  اس زاویہ بھی سے تفیش کی جارہی ہے۔ کچہری کے سیکوریٹی سسٹم کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دریں اثناءوزیر گج کورٹ میں  اس واردات  کے وقت کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہا ہے جس میں وکیل سنجیو لودھی کے چیمبر کے سامنے تمام وکلاء کی بھیڑ نظر آرہی ہے۔ اسی درمیان وکلاء میں مار پیٹ  ہونے لگتی ہے اور پھر وہاں پر بھگدڑ مچ جاتی ہے۔

lucknow Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK