• Sun, 13 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج رائل چیلنجرز اور سپرجائنٹس کامعرکہ

Updated: April 02, 2024, 11:02 AM IST | Agency | Bengaluru

بنگلور کی ٹیم کامیابی کے ساتھ جیت کی پٹری پر لوٹنا چاہے گی۔ لکھنؤ بھی دوسری فتح کیلئے تیار۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی)، جو اب تک اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنے میں ناکام رہا ہے، کو یہاں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے خلاف منگل کو مقابلہ کرنا ہے۔ اس کوشش یہ ہوگی کہ وہ اپنی مہم کو دوبارہ پٹری پر لائے۔ آر سی بی ٹیم فی الحال ۳؍ میچوں میں ۲؍ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر۸؍ویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے ہاتھوں عبرتناک شکست کی وجہ سے ان کا نیٹ رن ریٹ بھی بگڑ گیا ہے۔ 
کوہلی کے علاوہ کوئی اور نہیں چل سکا
 فاف ڈو پلیسس کی قیادت میں آر سی بی کی ٹیم کو کم نہیں سمجھا جا سکتا لیکن ان کے کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی میں تسلسل رکھنا ہو گا۔ ان کے پاس کئی اسٹار بلے باز ہیں لیکن وراٹ کوہلی کے علاوہ کوئی اور کارکردگی پیش کرنے کے قابل نہیں ہے۔ 
 اگر آر سی بی کو اپنی مہم کو پٹری پر لانا ہے تو کوہلی کے علاوہ ڈو پلیسس، گلین میکسویل، رجت پاٹیدار اور کیمرون گرین کو بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان ٹاپ اور مڈل آرڈر بلے بازوں کی ناکامی کی وجہ سے آر سی بی کو اب تک لوور مڈل آرڈر بلے باز دنیش کارتک، انوج راوت اور مہیپال لومرور پر انحصار کرنا پڑا ہے۔ 
پاٹیدار کا خراب فارم جاری 
 پاٹیدار کا خراب فارم جاری ہے اور آر سی بی انہیں آرام دےکر سویاس پربھودیسائی جیسے کھلاڑیوں کو موقع دے سکتا ہے۔ آر سی بی کی فکر صرف بیٹنگ کے بارے میں نہیں ہے کیونکہ اس کے اہم گیند باز بھی اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے ہیں۔ اس کا تیز گیند بازی کا شعبہ محمد سراج پر منحصر ہے۔ 
سراج نے اب تک زیادہ رن دیئے
  سراج۱۰؍ رن فی اوور کی شرح سے رن دے چکے ہیں۔ سراج کے ساتھ نئی گیند کو سنبھالنے والے الزاری جوزف نے بھی اب تک صرف ایک وکٹ حاصل کیا ہے اور۹ء۴؍ رن فی اوور کی شرح سے رن دئیے ہیں۔ آر سی بی ویسٹ انڈیز کے اس تیز گیند باز کی جگہ پلیئنگ الیون میں ریس ٹوپلی یا لوکی فرگیوسن کو شامل کرنے پر غور کر سکتا ہے۔ 
کپتان کے ایل راہل کی فٹنیس کے تعلق تشویش
 لکھنؤ اپنے کپتان کے ایل راہل کی فٹنیس کے بارے میں فکر مند ہے، جسے فی الحال امپیکٹ پلیئر کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کی غیر موجودگی میں نکولس پوران کپتانی کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا لکھنؤ راہل کو صرف ایک امپیکٹ پلیئر کی حیثیت سے استعمال کرتاہےیا کسی رول میں نظرآتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK