• Mon, 15 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انہدامی کارروائی رکوانے کی کوشش۔ سماجی کارکنوں کے وفد کی نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات

Updated: September 15, 2025, 10:26 AM IST | Inquilab News Network | Thane

 تھانے میونسپل کارپوریشن(ٹی ایم سی) کی جانب سے ممبرا کے قریب شیل علاقے میں عمارتوں کے خلاف انہدامی کارروائی  رکوانے  اور غریبوں کا مکان و دکان بچانے کیلئے سرگرم سماجی کارکنوں کے ایک وفد نے سنیچر کو نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ان کی تھانے میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

Social workers in the delegation talking to Deputy Chief Minister Eknath Shinde. Photo: INN
وفد میں شامل سماجی کارکنان نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے گفتگو کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

 تھانے میونسپل کارپوریشن(ٹی ایم سی) کی جانب سے ممبرا کے قریب شیل علاقے میں عمارتوں کے خلاف انہدامی کارروائی  رکوانے  اور غریبوں کا مکان و دکان بچانے کیلئے سرگرم سماجی کارکنوں کے ایک وفد نے سنیچر کو نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ان کی تھانے میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اطلاع کے مطابق ا س میں نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ( جو شہری ترقیات کے وزیر بھی ہیں) نے وفد کو ۲؍ اہم یقین دہانی کرائی ہے۔ پہلی یہ کہ کسی بھی ایسی عمارت کے مکان یا دکان/گودام کو منہدم نہیں کیا جائے گا جن میں لوگ مقیم ہیں تاکہ وہ بے گھر اور بے روزگار نہ ہوں۔ دوسرے یہ کہ غیر قانونی تعمیرات کے کورٹ کے حکم پر اسٹے حاصل کرنے کیلئے ریاستی حکومت کے شہری ترقیات محکمہ کی جانب سے ایسا حلف نامہ داخل کیا جائے گا کہ تھانے میونسپل کارپوریشن کی حدود میں کلسٹر ڈیولپمنٹ اسکیم نافذ کی جائے گی اس لئے عمارتوں کو منہدم کرنے پر زورنہ دیاجائے۔  اس طرح فوری اور مستقل دونوں حل نکلنے کی امید ہے۔  ایکناتھ شندےنے وفد کو ’گھر بچاؤ ‘مہم کی حمایت کرنے کابھی یقین دلایا۔
  اس وفد میں سینئر صحافی  او رسماجی کارکن  رفیق کامدار، جاوید انصاری، وجے گورے، خالد راتھور، اسلم پٹھان، احمد سید سمیت ۱۲؍ تا ۱۵؍ افراد شامل تھے۔رفیق کامدار نے اس ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’انہدامی کارروائی سے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پہلی راحت ۱۵؍ اگست ۲۰۲۵ء کو دلائی ۔ تب سے انہدامی کارروائی کے خلاف عوام کے ساتھ ہمارا احتجاج   چل رہا تھا اور اس کارروائی کو روکنے کیلئے مسلسل کوششیں کی جارہی تھیں۔ انہدامی کارروائی کے خلاف ہم نے گھر بچاؤ مہم شروع کی گئی۔ سنیچر کو  پھر نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی گئی جس   کے دوران انہوں نے  اپنا وعدہ دہرایاکہ کسی بھی ایسی بلڈنگ یا گودام  یا گالے کو توڑ ا نہیں جائے گا جس میں لوگ رہ رہے ہیں یا کاروبار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK