Inquilab Logo

موسلادھار بارش سے ممبئی کے اسکولوں میں طلبہ کی حاضری کم رہی ، تھانے اور پال گھر کے اسکولوں میں تعطیل

Updated: July 22, 2023, 9:40 AM IST | saadat khan | Mumbai

شہر ومضافات کے اسکولوںمیں ۳۰؍تا۵۰؍فیصد طلبہ نہیں آئے ۔ علاقوںمیں پانی جمع ہونے سےمتعدد والدین اسکول آکربچوںکو واپس گھر لے گئے

Children crossing a bridge in Wale Parle during rain. (Photo: PTI)
بارش کے دوران بچے ولے پارلے کے ایک پل سے گزررہے ہیں۔(تصویر: پی ٹی آئی)

 ممبئی ، تھانے ، پال گھراور رائے گڑھ  اور دیگر اضلاع میں گزشتہ ۴؍دن سے ہونےوالی موسلا دھار بار ش سے عام زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔ اس کے سبب اسکولوں  اور کالجوں میںطلبہ کی حاضری بھی متاثر ہوئی  ۔ محکمہ ٔ موسمیات کی شدید بارش کی  پیش گوئی  سے تھانے اور پال گھر میں جمعہ کو بھی اسکولوںمیں تعطیل رہی۔ تیز بارش کا اثرممبئی اور اطراف کے علاقوں کے اسکولوں میں بھی دکھائی دیا۔ جمعہ کو ہونےوالی متواتر تیز بارش سے اسکولوںمیں طلبہ کی حاضری ۳۰؍ تا ۵۰؍فیصد کم رہی۔ تیز بارش کے خوف اور علاقو ںمیں پانی بھر جانے سے متعدد والدین   اسکول آکر بچوں کو واپس گھر   لے گئے۔
 جنوبی ممبئی کے ایک میونسپل اُردو ا سکول کے سینئر معلم نے بتایاکہ ’’ جمعہ کو علی الصباح سے ہونےوالی متواتر بارش سے دو نو ں سیشن میں طلبہ کی حاضری کم رہی ۔ جمعہ کو اُردو میڈیم  کے اسکولوں کے دوپہر کے سیشن کا وقت ۲؍بجے شروع ہوتا ہے۔ عین جمعہ کی نماز  کے وقت ہونےوالی شدید بارش کی وجہ سے متعدد والدین نے اپنے بچوںکو اسکول نہیں بھیجا ۔ علاوہ ازیں اسکولوں کےاطراف کےعلاقوںمیں پانی جمع ہونےسے بھی والدین نے بچوںکو  اسکول بھیجنے سے گریز کیا۔ ہمارے اسکول میں دوپہر کے سیشن میں تقریباً ۷۰؍فیصد طلبہ غیر حاضر رہے۔ جو آئے تھے ،ان میں سے بھی کچھ بچوںکے والدین تیز بارش ہونے سے بچوںکو    واپس گھرلے گئے۔ ‘‘
 گھاٹکوپر کے  ایک اُردو میڈیم اسکول کے ٹیچر نے بتایاکہ ’’ جن علاقو ں سے ہمارے اسکول میں بچے آتےہیں ، موسلادھار بارش ہونے سے ان علاقوں جیسے سنجے نگراور چاندتارہ ہوٹل کے اطراف میں پانی بھر جانے سے والدین نے بچوں کو اسکول نہیں بھیجا جس کی وجہ سے ۳۰، ۴۰؍ فیصد بچے کم آئے ۔ جو بچے آئے تھے ، ان میں سے بھی کئی بچوںکے والدین اسکول آکر اپنے بچوںکو   لےگئے۔‘‘
 ساکی ناکہ کے ایک اُردو میڈیم اسکول کے انچارج نے بتایاکہ ’’ جمعہ کو ہونےوالی تیز بارش اور اسکول کے ا طراف کے علاقو ںمیں پانی بھر جانے سے طلبہ کی حاضری تقریباً ۵۰؍ فیصد کم رہی ۔‘‘
  گو ونڈی کے بی ایم سی اُردو اسکول کے معلم نے بتایاکہ ’’ دو پہر کے سیشن کے بارےمیں مجھے نہیں معلوم کہ اسکول میں طلبہ کی حاضری کتنی رہی لیکن صبح کے سیشن میں تقریباً ۳۰؍فیصدطلبہ کم آئے تھے۔ اس کی ایک وجہ تھانےاور پال گھر ضلع کے ا سکولوںمیں جمعہ کوبھی چھٹی تھی تو دوسری وجہ متواتر تیز بارش جس کی وجہ سے بھی والدین نے بچوںکو اسکول نہیں بھیجا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK