Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ۱۰۳؍ رنوں سے ہرایا، اسٹیفنی ٹیلر کی سنچری رائیگاں

Updated: March 29, 2026, 3:08 PM IST | Mumbai

آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے سینٹ کٹس میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز پر ۱۰۳؍ رنوں کی آسان جیت کے ساتھ، سوفی مولینیو کے ون ڈے کپتان کے طور پر نئے دور کا آغاز کیا۔

Stephanie Taylor`s century did not help the team. Photo: INN
اسٹیفنی ٹیلر کی سنچری ٹیم کے کام نہ آسکی۔ تصویر: آئی این این

آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے سینٹ کٹس میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز پر ۱۰۳؍ رنوں کی آسان جیت کے ساتھ، سوفی مولینیو کے ون ڈے کپتان کے طور پر نئے دور کا آغاز کیا۔ مہمان ٹیم نے ۳۴۱؍رن بنائے اور پھر ویسٹ انڈیز کو۸؍وکٹ پر ۲۳۸؍ رنوںپر روک دیا جبکہ اسٹیفنی ٹیلر ۱۰۵؍رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے ۷۵؍ رنوں کی اوپننگ پارٹنرشپ کے ساتھ مضبوط آغاز کیا۔ جارجیا وول نے ۳۲؍ گیندوں میں ۴۲؍رن بنائے، جبکہ فیبی لِچ فیلڈ نے ۷۲؍گیندوں میں ۷۷؍ رن بنا کر اننگز کو سنبھالا۔ اس دوران ویسٹ انڈیز نے کی ۲؍ بار کیچ بھی چھوڑی۔ ایلیس پیری نے ۴۶؍ گیندوں میں ۴۴؍رن بنا کر رن بنانے کی رفتار برقرار رکھی، لیکن کچھ وکٹ گرنے کے بعد رفتار کچھ سست ہوگئی۔نمبر ۴؍ پر بیٹنگ کرتے ہوئے مولینیو، ڈیبیو کرنے والی تاہلیا ولسن کے ہاتھوں اسٹمپنگ کے ۲؍ مواقع سے بچ گئیں اور نکولا کیری کے ساتھ ۹۱؍رنوں کی شراکت میں ۴۷؍رن بنائے۔ نکولا کیری نے خود ۴۹؍رن بنائے۔ اس شراکت داری کے علاوہ، جارجیا ویئرہم (۴۲) کی آخری لمحات کی شراکت نے آسٹریلیا کو ۳۰۰؍سے تجاوز کرایا اور انہیں ایک مضبوط اسکور بنانے میں مدد دی۔ افی فلیچر نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے، لیکن اپنے ۱۰؍ اوور میں ۸۳؍رن خرچ کئے۔

یہ بھی پڑھئے: ایشز میں بدترین ہار کے باوجودمیکولم کے برقرار رہنے پرحیرت

ویسٹ انڈیز کو ایک بڑے ہدف کا تعاقب کرنا تھا لیکن انہوں نے کپتان ہیلی میتھیوز سمیت ابتدائی وکٹ جلد گنوا دیئےاور جلد ہی میچ میں پیچھے رہ گئی۔ اسٹیفنی ٹیلر نے ناٹ آؤٹ سنچری کے ساتھ اننگز کو سنبھالے رکھا-یہ ۲۰۲۱ءکے بعد ان کی پہلی ون ڈے سنچری تھی-لیکن انہیں دوسرے سرے سے کوئی خاص مدد نہیں ملی۔ چنلے ہنری کے ۳۸؍رن ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسرا سب سے بڑا اسکور تھا۔ آسٹریلیا کی کم گارتھ بہترین بولر رہیں اور انہوں نے دونوں اوپنرز کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے ۳۷؍رن دے کر ۳؍ وکٹیں حاصل کیں۔ ۱۶؍ویں اوور میں ایشلے گارڈنر نے ڈینڈرا ڈوٹن کو رن آؤٹ کر دیا اور بھلے ہی چنلے ہنری اور ٹیلر نے چوتھے وکٹ کیلئے۷۳؍ رن جوڑے لیکن آسٹریلیا پورے میچ کے دوران حاوی رہا۔ گارڈنر نے بھی ۲؍ وکٹ لے کر ٹیم میں تعاون دیا جس سے ویسٹ انڈیز ہدف سے کافی پیچھے رہ گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK