• Fri, 13 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسٹریا: آئندہ پارلیمانی انتخابات اکتوبر میں ہوں گے

Updated: June 12, 2024, 11:43 PM IST | Hungry

آسٹریائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات امسال اکتوبر میں منعقد کئے جائیں گے۔ خیال رہے کہ آسٹریا میں آخری مرتبہ پارلیمانی انتخابات ۲۰۱۹ء میں ہوئے تھے۔

Austrian Parliament. Image: X
آسٹریا پارلیمنٹ ۔ تصویر: ایکس

آسٹریائی کوحکومت، جو اپنے ۵؍ سالہ دور اقتدارکے اختتام پر ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہاں پارلیمانی انتخابات ۲۹؍ ستمبر کو ہوں گے۔خیال رہے کہ یہ  گزشتہ ہفتے یورپی پارلیمانی انتخابات میں چانسلر کارل نیہمر کی قدامت پسند آسٹرین پیپلز پارٹی کے مقابلے میں انتہائی دائیں بازو کی فریڈم پارٹی کی فتح کے بعد سامنے آیا ہے جس میں سخت دائیں بازو کی جماعتوں کو ۲۷؍ ممالک کے بلاک میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل اور حماس نے جنگ کے ابتدائی مراحل میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا: یو این کی رپورٹ

اتوار کو دی فریڈم پارٹی نے ۴ء۲۵؍ فیصد ووٹ حاصل کئےتھے اور پہلی مرتبہ ملک بھر میں انتخابات میں سرفہرست رہا تھا۔ تاہم، پیپلز پارٹی نے ۵ء۲۴؍ فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔ آسٹریا پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ یورپین الیکشن میں اپنی پارٹی کی شکست کے بعد نیہمر نے یہ قبول کیا کہ عوام میں شدید عدم اطمینان ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان :حکمران محاذ میں پھوٹ کے آثار، پی پی پی کا پی ایم ایل این پر نظر انداز کرنے کا الزام

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ان کی پارٹی ووٹرز کو اس بات پر قائل کرے گی کہ آنے والے مہینوں میں ہجرت اور بے ضابطگی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے اس نے ان کے خدشات کو کتنی سنجیدگی سے لیا ہے۔خیال رہے کہ ملک میں آخری مرتبہ انتخابات ستمبر ۲۰۱۹ء میں ہوئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK