• Wed, 18 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اتھاریٹی کے چیئرمین کا مسجد حرام اور مسجد نبوی کا دورہ

Updated: February 18, 2026, 10:30 AM IST | Agency | Riyadh

رمضان کے پیش نظرسعودی وزیر حج و عمرہ اور مسجد حرام و مسجد نبویؐ کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مسجد حرام، مسجد نبویؐ اور زائرین کی خدمت سے وابستہ متعدد سہولت فراہم کرنے والے مقامات کا دورہ کیا۔

Masjid Al Haram.Photo:X
مسجد الحرام۔ تصویر:ایکس
رمضان کے پیش نظرسعودی وزیر حج و عمرہ اور مسجد حرام و مسجد نبویؐ کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مسجد حرام، مسجد نبویؐ اور زائرین کی خدمت سے وابستہ متعدد سہولت فراہم کرنے والے مقامات کا دورہ کیا۔
رمضان کے پیش نظرسعودی وزیر حج و عمرہ اور مسجد حرام و مسجد نبویؐ کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مسجد حرام، مسجد نبویؐ اور زائرین کی خدمت سے وابستہ متعدد سہولت فراہم کرنے والے مقامات کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ اتھارٹی کے سی ای او انجینئر غازی الشہرانی بھی تھے۔انہوں نے آپریشنل اور سروس کی تیاریوں کی سطح کا جائزہ لیا ۔ ہجوم کے انتظام کے فیلڈ منصوبوں پر عملدرآمد کی نگرانی کے اقدامات کا معائنہ کیا۔
معتمرین و نمازیوں کی نقل و حرکت میں روانی کو یقینی بنانے اور ضیوف الرحمٰن کی خدمت کے نظام میں کام کرنے والے اداروں کے درمیان باہمی تعاون کی سطح کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے حرمین شریفین میں مہیا کی گئی خدمات کے نظام کا بھی معائنہ کیا۔ ان خدمات میں۱۰؍ ہزار سے زیادہ دستی وہیل چیئرز اور۴۰۰؍ سے زائد الیکٹرک وہیل چیئرز شامل ہیں جو بزرگوں اور معذور افراد کے لیے مختص ہیں۔ اس کے علاوہ مناسک سے فارغ ہونے پر حلق یا قصر کی خدمت فراہم کرنے کیلئے ۱۲؍ خصوصی گاڑیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔
 
 
زائرین کی دیکھ بھال کے لیے ۳۱؍ مراکز فعال کیے گئے ہیں جو۱۳؍ مختلف خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ان خدمات میں گمشدہ افراد کی دیکھ بھال، بزرگوں، معذوروں اور بچوں کی مدد، مکانی رہنمائی اور شناختی کڑے کی فراہمی شامل ہے۔تیاریوں کے سلسلے میں حرمین شریفین کے اندر ۳۰؍ موبائل گائیڈنس پوائنٹس بھی فعال کیے گئے ہیں جو ۲۰؍ بنیادی زبانوں میں خدمات فراہم کرتے ہیں۔ اس سہولت سے معلومات تک رسائی آسان ہوتی ہے اور مختلف قومیتوں کے زائرین کے ساتھ رابطے کا معیار بلند ہوتا ہے۔ تیاریوں میں سامان رکھنے کے ۴؍ مراکز کی مفت اور چوبیس گھنٹے فراہمی بھی شامل ہے۔ بچوں کی دیکھ بھال کے ۳؍ مراکز اور ایک انٹرایکٹو نقشہ بھی دستیاب کیا گیا ہے جو حرمین کے اندر زائرین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے میں مدد دیتا ہے۔
 
 
اس کے علاوہ سات عالمی زبانوں میں ’نماز کی گائیڈ‘ فراہم کی گئی ہے۔فیلڈ رہنمائی کے نظام کو پیدل ٹیموں کے ذریعے مزید بہتر بنایا گیا ہے اور رش کے اوقات میں معتمرین و نمازیوں کے تجربے کو بہتر بنانے اور راستوں کی تنظیم کے لیے کثیر لسانی کلر کوڈنگ سسٹم اپنایا گیا ہے۔ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ’نسک عنایہ‘ کے۳۰؍ سے زائد مراکز کے ذریعے فراہم کردہ سپورٹ سروسز کے بارے میں بریفنگ سنی۔ اس میں ۵۰۰؍ سے زائد رضاکار شریک ہیں۔ اس کے علاوہ تمام داخلی راستوں پر۵۹۵؍ ملازمین کے ذریعے استقبال، خوش آمدید اور رہنمائی کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK