Inquilab Logo Happiest Places to Work

آیت اللہ خامنہ ای: تدفین آج ۶؍مارچ کومشہد میں ہوگی،لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

Updated: March 06, 2026, 11:45 AM IST | Tehran

نمازجنازہ کیلئے بھیڑ امڈپڑنے پر بدھ کو عین وقت پر تدفین ملتوی کی گئی تھی ۔

A symbolic funeral procession was held in Baghdad to pay tribute to Khamenei. Photo: INN
بغداد میں خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے علامتی جلوس جنازہ نکالا گیا۔ تصویر: آئی این این

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیاجائے گا۔حالانکہ تدفین بدھ کو ہونیوالی تھی ، لیکن عین وقت پر ملتوی کردی گئی ۔چونکہ ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام نے اس تقریب میں شرکت کی شدید خواہش ظاہر کی اور مشہد میں پہلے ہی ہزاروں لوگ موجود ہیں۔ جس کے باعث انتظامات میں کمی کو دیکھتے ہوئے ایرانی انتظامیہ نے تدفین اور تعزیتی تقریب کو ملتوی کردیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد مسترد کر دی

ایرانی میڈیا نے بتایا کہ تہران کے مصلہ امام خمینی میں بدھ کی رات۱۰؍ بجے ایک عظیم الشان تعزیتی تقریب کا آغاز ہونا تھا، جو مسلسل تین دن تک جاری رہنی تھی۔ تاہم، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام نے اس تقریب میں شرکت کی شدید خواہش ظاہر کی ہے، جس کی وجہ سے موجودہ انتظامات ناکافی ثابت ہو رہے تھے۔ ہجوم کو سنبھالنے اور انتظامات کو مزید وسیع کرنے کے لیے تقریب کو عارضی طور پر ملتوی کیا گیا ہے۔  حکام نے تصدیق کی ہے کہ شہید رہبر انقلاب آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین۶؍ مارچ کو مشہد مقدس میں کی جائے گی۔ تین روزہ تعزیتی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای گزشتہ ہفتے تہران میں ہونے والے ایک امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ ان کی شہادت کے بعد ایران سمیت دنیا بھر میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے اور ایرانی عوام اپنے قائد کو آخری بار دیکھنے اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے بڑی تعداد میں تہران کا رخ کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK