• Sat, 10 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی صدر کے ہاتھ ایرانیوں کے خون سے رنگے ہیں: آیت اللہ خامنہ ای

Updated: January 09, 2026, 8:05 PM IST | Tehran

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک خطاب میں کہا کہ امریکی صدر کے ہاتھ ایرانیوں کے خون سے رنگے ہیں اور بعض فسادی اسے خوش کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے ٹرمپ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دنیا کے متکبر لوگ، جیسے فرعون، نمرود، رضا خان اور محمدرضا، اپنی عروج پربرباد ہوئے، وہ بھی تباہ کیاجائے گا۔

Iran`s Supreme Leader Ayatollah Khamenei. Photo: INN
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای۔ تصویر: آئی این این

ایران کے ۸۶؍سالہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قوم سے خطاب کیا جو قومی ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا، جس میں انہوں نے امریکہ اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ مظاہرین کو بھی نشانہ بنایا اور حکام کی طرف سے سخت کارروائی کا اشارہ دیا۔ خامنہ ای نے کہا، ’’سب کو جان لینا چاہیے کہ اسلامی جمہوریہ لاکھوں قابل احترام لوگوں کے خون سے وجود میں آئی ہے، اور تخریب کاروں کے سامنے پیچھے نہیں ہٹے گی۔‘‘انہوں نے کہا کہ’’ اسلامی جمہوریہ بیرونی طاقتوں کے لیے کرائےکے ٹٹوؤں جیسا برتاؤ کرنے والوں کو برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے الزام لگایا کہ ایران کی سڑکوں پر مظاہرین امریکی صدر کو خوش کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ایران میں ڈجیٹل بلیک آؤٹ۱۲؍ گھنٹے سے تجاوز کر گیا، احتجاج جاری: رپورٹس

 یہ کہتے ہوئے کہ امریکہ میں بہت سے مسائل ہیں خامنہ ای نے کہا، ’’ مظاہرین ٹرمپ کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ اگرٹرمپ کو ملک چلانا آتا تو وہ اپنا ملک چلاتا۔‘‘بعد ازاں خامنہ ای نے مظاہرین پر الزام لگایا کہ ’’ وہ کسی دوسرے ملک کے صدر کو خوش کرنے کے لیے اپنی ہی سڑکیں تباہ کر رہے ہیں۔‘‘ ان کی بات کا واضح اشارہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف تھا، تو سامعین نے ’’مرگ بر امریکہ!‘‘ کے نعرے لگائے۔دریں اثناء ایرانی قومی ٹی وی نے تہران میں سڑکوں پر آگ لگائے جانے اور جمعہ کی صبح تک مظاہرین کے نعرے لگاتے ہوئے مارچ کرنے کی فوٹیج نشر کی۔ تاہم نے خامنہ ای نے اصرار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ان مظاہرین کے سامنے ’’پیچھے نہیں ہٹے گی۔‘‘ مزید یہ کہ انہیں ’’بدمعاش‘‘ اور ’’تخریب کار‘‘ قرار دیا۔
خامنہ ای امریکہ کے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ، ’’ٹرمپ کے ہاتھ ایرانیوں کے خون سے رنگے ہیں۔خامنہ ای نے پیش گوئی کی کہ ’’مغرور‘‘ امریکی لیڈر بھی دیگر اسی قسم کے لیڈروں اور۱۹۷۹ء کے انقلاب تک ایران پر حکمرانی کرنے والی شاہی خاندان کی طرح تباہ کیا جائے گا۔‘‘خامنہ ای نے امریکی صدر کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو جان لینا چاہیے کہ دنیا کے متکبر لوگ، جیسے فرعون، نمرود، رضا خان اور محمدرضا، اپنے عروج پر تباہ ہوئے؛ وہ بھی تباہ کیا جائے گا۔ تاہم خامنہ ای نے حامیوں سے متحد رہنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا، "عزیز نوجوانو، اپنی تیاری اور اپنا اتحاد برقرار رکھو۔ ایک متحد قوم کسی بھی دشمن پر قابو پا سکتی ہے۔اپنے ملک پر توجہ دو۔ ‘‘ ساتھ ہی خامنہ ای نے ڈونالڈ ٹرمپ کو نشانہ بناتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ ایران پر تبصرہ کرنے کی بجائے اپنے ملک کے اندرونی مسائل پر توجہ دیں۔

یہ بھی پْرھئے: وینزویلا: ٹرمپ کو منشیات کی اسمگلنگ سے لینا دینا نہیں بلکہ تیل کی بھوک ہے: روڈریگز

واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ دنوں اقتصادی بحران کے خلاف مظاہروں نے جلد ہی سیاسی رنگ اختیار کرلیا، اور یہ مظاہرے حکومت مخالف احتجاج میں تبدیل ہوگئے، تاہم ایران نے امریکہ پر مداخلت کا الزام عائد کیاہے۔ جبکہ ان مظاہروں پر قابو پانے کیلئے ملک میں انٹرنیٹ بند کردیا گیا، اور متعدد مظاہرین کی گرفتاری کی۔ آیت اللہ کا یہ خطبہ ان مظاہروں کے پس منظر میں دیا گیاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK