Inquilab Logo

اعظم خان سے ان کی سرکاری رہائش گاہ بھی چھین لی گئی

Updated: December 30, 2022, 10:28 AM IST | Lucknow

لکھنؤکےجس گھر میں رام پور کے ایم ایل اے ۴۰؍سال مقیم رہے اب انہی کو ہرانے والے آکاش سکسینہ کو الاٹ کردیا گیا

Azam Khan will now be evicted from his house as well
اعظم خان کو اب ان کے گھر سےبھی بے دخل کردیا جائے گا

ام پور میں سماجوادی پارٹی کےمضبوط لیڈر اعظم خان کےگڑھ پر قبضہ کرنے کے بعدبی جےپی ایم ایل اے آکاش سکسینہ کو اب ان کی سرکاری رہائش گاہ بھی مل گئی ہے۔ دارالشفاء، لکھنؤ میں اعظم خان کی پرانی سرکاری رہائش گاہ آکاش سکسینہ کو الاٹ کی گئی ہے۔اسٹیٹ پراپرٹی ڈپارٹمنٹ نے انہیں یہاں مکان نمبر۳۴؍بی الاٹ کی ہے۔ وہ اسمبلی انتخابات جیتنے کے بعد اعظم خان کے گڑھ رام پورسے ہی آئے ہیں۔حال ہی میں ہوئے ضمنی انتخاب میں انہوں نے رام پور صدر سیٹ سے ایس پی امیدوارعاصم رضا کو شکست دی۔
 اعظم خان جب بھی دارالشفاء میں واقع اس سرکاری رہائش گاہ پر آتے تھے تو ان سے ملنے والوں کی قطار لگ جاتی تھی۔چند ماہ قبل جب اعظم خان جیل سےرہا ہوئے تھے تو کچھ دیر کے لیے اس رہائش گاہ پر آئے تھے۔واضح رہےکہ ۲۶؍دسمبر کو بی جےپی کے نومنتخب ایم ایل اے آکاش سکسینہ کو اسپیکر استیش مہانا نے عہدے کاحلف دلایا تھا۔ انہوں نے کچھ عرصہ قبل وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی تھی۔ وزیراعظم مودی نے بی جے پی ایم ایل اے کو رامپور کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔
 آکاش سکسینہ رام پور اسمبلی سیٹ سے جیتنے والےپہلے ہندو ایم ایل اےہیں۔ اس سیٹ سے اب تک صرف مسلم ایم ایل اے منتخب ہوتے  آئےہیں۔
 اعظم خان یہاں سے ۱۰؍مرتبہ ایم ایل اے منتخب ہوئےہیں۔ نفرت انگیز تقریر کیس میں۳؍ سال کی سزا ملنے کے بعد اعظم کی اسمبلی کی رکنیت چلی گئی تھی۔ اس کے بعد رام پور اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب ہوا۔بی جےپی نے یہاں سے آکاش سکسینہ کواپنا امیدواربنایا۔ آکاش سکسینہ کی جیتکی وجہ سےاعظم کو ایم ایل اےکے عہدے سے ہٹنا پڑا۔ اعظم نےاپنے قریبی ساتھی عاصم رضا کو ٹکٹ دیا تھا لیکن آکاش سکسینہ نے انہیں شکست دی۔
 واضح رہے کہ اعظم خان کی اسمبلی رکنیت ختم ہونےکےبعد رام پور صدر سیٹ پر۵؍ دسمبر کو ضمنی انتخاب ہوا تھا۔ ضمنی انتخاب میںبی جے پی کے آکاش سکسینہ نےایس پی امیدوار عاصم رضا کو۳۳؍ہزار ۷۰۲؍ووٹوں سے شکست دی تھی۔
  بی جے پی ایم ایل اے آکاش سکسینہ نے کہا کہ انہیںقانون کے مطابق سرکاری رہائش گاہ ملی ہے۔انہیں بتایا گیا کہ یہ وہی بنگلہ ہے جو کبھی اعظم خان کا تھا۔اس پر انہوں کہا کہ اس رہائش گاہ کے بارےمیںبہت سناہے،لیکن ابھی تک اسےدیکھا نہیں ہے۔
 واضح رہے کہ۲۶؍دسمبرپیر کو اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ستیش مہانا نے رام پور سےنو منتخب ایم ایل اے آکاش سکسینہ کو قانون ساز اسمبلی کی رکنیت کا حلف دلایا۔حلف لینے کے بعد رام پور کے نئے ایم ایل اے آکاش سکسینہ نے کہا کہ اب رام پور کے لوگوں پر کوئی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔

azam khan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK