• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بابا صدیقی قتل کیس: اہم شوٹر شیو کمار بہرائچ سے گرفتار، مجموعی تعداد ۱۹؍ ہوگئی

Updated: November 10, 2024, 9:53 PM IST | Bahraich

اتر پردیش ایس ٹی ایف اور ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر بابا صدیقی کے قتل کے ایک اہم ملزم شیو کمار اور اسے بہرائچ ضلع سے پناہ دینے والے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

Shooter Shiv Kumar (right), others arrested are seen in police custody. Photo: INN.
شوٹر شیو کمار (دائیں)، دیگر گرفتار شدگان پولیس کی حراست میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این۔

اتر پردیش ایس ٹی ایف اور ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر بابا صدیقی کے قتل کے ایک اہم ملزم شیو کمار اور اسے بہرائچ ضلع سے پناہ دینے والے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے پہلے اس معاملے میں کل۱۵؍ لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بابا صدیقی قتل کیس میں ممبئی سے تعلق رکھنے والے شوٹر شیوکمار کو آج ایس ٹی ایف اترپردیش اور ممبئی کرائم برانچ کی مشترکہ کارروائی میں نانپارہ بہرائچ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شیوکمار نیپال فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ ایس ٹی ایف ٹیم کی قیادت پرمیش کمار شکلا اور جاوید عالم صدیقی کر رہے تھے۔ انوراگ کشیپ، گیان پرکاش ترپاٹھی، آکاش سریواستو اور اکھلیشیندر پرتاپ سنگھ کو بھی شیوکمار کو پناہ دینے اور نیپال فرار ہونے میں مدد کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کانگریس کے سینئر لیڈر چودھری متین احمد عام آدمی پارٹی میں شامل

قتل کے بعد ممبئی پولیس فوراً شیوکمار کی تلاش میں اومکاریشور پہنچی، لیکن وہ وہاں نہیں ملا۔ بابا صدیقی قتل کیس میں اب تک۱۹؍ لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اس معاملے کے تین اہم شوٹر دھرم راج، گرمیل اور شیو کمار گوتم کو کرائم برانچ نے گرفتار کر لیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK