Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹریفک جام کے سبب آٹو رِکشا میں بچے کی پیدائش

Updated: August 06, 2026, 2:20 PM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

شہر کی خستہ حال سڑکیں اور بدترین ٹریفک جام اس وقت ایک بار پھر انتظامیہ کی غفلت کا عکاس ثابت ہوئے جب ایک حاملہ خاتون کو بر وقت اسپتال نہیں پہنچایا جاسکا اور آٹو رکشا میں ڈیلیوری ہوگئی۔

Both mother and newborn are safe. Photo: INN
ماں اور نومولود دونوں محفوظ ہیں۔ تصویر: آئی این این

شہر کی خستہ حال سڑکیں اور بدترین ٹریفک جام اس وقت  ایک بار پھر انتظامیہ کی غفلت  کا عکاس  ثابت ہوئے جب ایک حاملہ خاتون کو برو قت اسپتال نہیںپہنچایا جاسکا اور آٹو رکشا میںڈیلیوری ہوگئی ۔ زچگی کے شدید درد میں مبتلا ایک خاتون نے اسپتال پہنچنے سے پہلے آٹو رکشہ میں بچے کو جنم دیا۔ خوش قسمتی سے ماں اور نومولود دونوں محفوظ ہیں، لیکن اس واقعے نے شہری بنیادی سہولتوں، خصوصاً سڑکوں کی ابتر حالت پر کئی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔اجمیر نگر کی رہائشی ورشا یادو کو زچگی کا درد اٹھنے پر اہل خانہ فوری طور پر آٹو رکشہ کے ذریعے اندرا گاندھی میموریل سب ڈسٹرکٹ اسپتال لے جا رہے تھے۔ عام حالات میں چند منٹ کا یہ سفر ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، گڑھوں اور شدید ٹریفک جام کے باعث آدھے گھنٹے سے زائد طویل ہو گیا۔ مسلسل جھٹکوں اور تاخیر کے دوران کلیان ناکہ کے قریب آٹو رکشہ ہی میں خاتون نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیا۔ ولادت کے فوراً بعد ماں اور نومولود کو آئی جی ایم اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کی حالت اطمینان بخش اور خطرے سے باہر بتائی۔

یہ بھی پڑھئے: شیو سینا کے سیاسی پروگرام میں میونسپل کمشنر کی شرکت

شہریوں کا کہنا ہے کہ بھیونڈی میں گڑھوں، ٹوٹی سڑکوں اور روزانہ کے ٹریفک جام نے معمولاتِ زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ آئے دن حادثات پیش آ رہے ہیں اور مریضوں کو بروقت اسپتال پہنچانا بھی دشوار ہو چکا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اہم شاہراہوں کی فوری مرمت کرکے شہر کو گڑھوں سے پاک بنایا جائے، ورنہ ایسے واقعات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس معاملے پر میونسپل کارپوریشن کے سٹی انجینئر جمیل پٹیل سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم  ان سےرابطہ نہیںہوسکا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK