Inquilab Logo

بھیونڈی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی خیرنہیں

Updated: January 14, 2020, 4:32 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

ڈی سی پی کے حکم پر گزشتہ ۳؍دنوں میں مختلف قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے۲۶۴؍ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کی گئی۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی خیر نہیں ۔ تصویر : انقلاب
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی خیر نہیں ۔ تصویر : انقلاب

بھیونڈی : شہر میں ٹریفک کی بگڑتی صورت حال کو قابومیں کرنے کے لئے ڈی سی پی راج کمار شندے نے سخت رُخ اختیار کرتے ہوئے سبھی پولیس اسٹیشنوں کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت دی ہے ہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کریں۔ اس پر عمل کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے ۳؍دنوں میں۲۶۴؍ رانگ سائڈ،ٹرِپل سیٹ،بغیر لائسنس،بنا ہیلمٹ،بنا سیٹ بلٹ،نوپارکنگ میں سواریاں کھڑی کرنے والوں،آٹورکشا میں اوور سیٹ اوریونیفارم کے بغیر ڈرائیوروںکے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ان  میں ۲،۳؍اور۴؍پہیا گاڑیوںکی شمولیت ہے۔
 معلوم ہو کہ بھیونڈی میں ان دنوں تقریباًہر جگہ ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ جن پر ٹریفک پولیس کا کنٹرول نہیں رہتا ۔اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی پی راج کمارشندے نے اپنے  ماتحت آنے والے سبھی۶؍ پولیس اسٹیشن کے سینئرپولیس انسپکٹر کو ٹریفک پولیس کی مدد سے گاڑی ڈرائیوروں کو روکنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے تحت جمعہ،سنیچر اوراتوارکو ہوئی چیکنگ کے دوران رانگ سائیڈ کے ۲۳؍ آٹو رکشا اوور سیٹ وغیرہ کے ۳۳؍، بغیر لائسنس اور بغیر سیٹ بیلٹ وغیرہ کے ۵۵؍، بغیر ہیلمٹ کے ۷۸؍اور ٹرپل سیٹ کے ۷۵؍ افراد سمیت کل ۲۶۴؍ گاڑی ڈرائیوروں کا چالان کاٹا ہے۔
’رانگ سائڈ اور ٹرپل سیٹ برداشت نہیں 
 ڈی سی پی راج کمارشندے نے بتا یا ہے کہ ہم نے شہر میں ٹریفک قوانین کو چست درست کرنے کی قواعد شروع کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس رانگ سائڈ ڈرائورنگ اور ٹرپل سیٹ ڈرائیورنگ کو بالکل بھی برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک نظام کو درست کرنے کے لئے ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ضروری ہے۔

city news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK