یونیورسل پکچرز نے تصدیق کی ہے کہ ’’دی ممی ۴‘‘ ۲۰۲۸ء میں ریلیز ہوگی، جس میں برینڈن فریزر اور ریچل وائز ایک بار پھر رک اور ایولین او کونل کے کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین پُرجوش ہیں۔
EPAPER
Updated: February 11, 2026, 6:02 PM IST | Los Angeles
یونیورسل پکچرز نے تصدیق کی ہے کہ ’’دی ممی ۴‘‘ ۲۰۲۸ء میں ریلیز ہوگی، جس میں برینڈن فریزر اور ریچل وائز ایک بار پھر رک اور ایولین او کونل کے کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین پُرجوش ہیں۔
ہالی ووڈ کی مقبول ایڈونچر فرنچائز ’’دی ممی‘‘ کا چوتھا حصہ باضابطہ طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ پروڈکشن ہاؤس یونیورسل پکچرز نے اعلان کیا ہے کہ ’’دی ممی ۴‘‘ کو ۲۰۲۸ء میں سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا، اور اس میں اصل جوڑی برینڈن فریزر اور ریچل وائز مرکزی کرداروں میں واپسی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسل پکچرز نے اپنی آئندہ ریلیز لائن اپ کے دوران اس فلم کی تاریخ اور کاسٹ کی تصدیق کی۔ اسٹوڈیو کے مطابق فلم ۲۰۲۸ء میں عالمی سطح پر ریلیز کی جائے گی، جس کا مقصد کلاسک فرنچائز کو اس کی اصل روح کے ساتھ دوبارہ زندہ کرنا ہے۔برینڈن فریزر ایک بار پھر رک او کونل جبکہ ریچل وائز ایولین او کونل کے کردار میں نظر آئیں گی۔ دونوں نے ۱۹۹۹۱ء اور ۲۰۰۱ء کی فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے تھے، اور اس سیریز کو عالمی شہرت دلائی۔ شائقین طویل عرصے سے اصل کاسٹ کی واپسی کا مطالبہ کر رہے تھے، خاص طور پر ۲۰۱۷ء کے ریبوٹ ورژن کے بعد جو توقعات پر پورا نہ اتر سکا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: انٹرنیشنل فلم ’’سیون ڈاگز‘‘ کے ٹریلر میں سلمان خان اور سنجے دت چھا گئے
فلمی ذرائع کے مطابق ’’دی ممی ۴‘‘ کی کہانی او کونل خاندان کے گرد ہی گھومے گی، تاہم اس میں نئی نسل اور جدید ایڈونچر عناصر بھی شامل کیے جائیں گے۔ اسکرپٹ کو جدید ناظرین کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی گئی ہے، جبکہ کلاسک ایڈونچر اور مافوق الفطرت عناصر کو برقرار رکھا جائے گا۔ فلم عالمی سطح پر تھیٹروں میں ریلیز ہوگی جس میں شمالی امریکہ، یورپ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کی بڑی مارکیٹس شامل ہوں گی۔ یونیورسل پکچرز اسے اپنی بڑی بلاک بسٹر پیشکشوں میں شامل کر رہا ہے۔ اعلان کے فوراً بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ’’دی ممی ۴‘‘ ٹرینڈ کرنے لگا۔ مداحوں نے برینڈن فریزر کی واپسی کو ’’نوے کی دہائی کی یادوں کی بحالی‘‘ قرار دیا، جبکہ کئی صارفین نے لکھا کہ اصل جوڑی کے بغیر یہ فرنچائز ادھوری تھی۔ کچھ ناقدین نے امید ظاہر کی کہ نئی فلم ماضی کی کامیابی کو دہرانے کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط اور تازہ کہانی بھی پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھئے: گووندہ کا کرن جوہر پر سخت اعتراض، ’’گووندہ نام میرا‘‘ پر تنازع شدت اختیار کرگیا
فلمی ماہرین کے مطابق یونیورسل پکچرز نے فرنچائز کی اصل کاسٹ کو واپس لا کر ایک محفوظ مگر مؤثر حکمت عملی اختیار کی ہے۔ برینڈن فریزر کی حالیہ عالمی پذیرائی اور ریچل وائز کی مضبوط اداکاری فلم کے لیے مثبت اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔ فی الحال فلم کے ہدایتکار، مکمل کاسٹ اور پلاٹ کی تفصیلات محدود رکھی گئی ہیں، تاہم یہ واضح ہے کہ ’’دی ممی ۴‘‘ ۲۰۲۸ء کی متوقع بڑی ہالی ووڈ ریلیزز میں شامل ہو چکی ہے۔