یہاں ۸۴؍سالہ سبکدوش معمر شہری کو’ ڈجیٹل اریسٹ ‘کے فراڈکا شکار بناکر اس سے خطیر رقم اینٹھ لی گئی۔
EPAPER
Updated: October 08, 2026, 12:09 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Badlapur
یہاں ۸۴؍سالہ سبکدوش معمر شہری کو’ ڈجیٹل اریسٹ ‘کے فراڈکا شکار بناکر اس سے خطیر رقم اینٹھ لی گئی۔
یہاں ۸۴؍سالہ سبکدوش معمر شہری کو’ ڈجیٹل اریسٹ ‘کے فراڈکا شکار بناکر اس سے خطیر رقم اینٹھ لی گئی۔ متاثرہ شخص کو دھوکے بازوں نے ویڈیو کال کرکے کہا کہ وہ سی بی آئی اور ناسک کرائم برانچ کے افسر ہیں اور انہیں ڈیجیٹل اریسٹ کیا جارہا ہے، پھر اس فرضی عمل کے نام پر تقریباً ۵؍کروڑ ۴ لاکھ روپے کا آن لائن چونا لگانے کا چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ مالی بدعنوانی کے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کا خوف دلا کر اور مسلسل ویڈیو کال پر نگرانی میں رکھ کر سائبر ٹھگوں نے اس بزرگ شخص کی زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ لی۔ اس معاملے میں بدلاپور ایسٹ پولیس اسٹیشن میں مختلف دفعات کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مضافات کے مختلف علاقوں میں پولیس کے چھاپے، ۱۰؍فرضی ڈاکٹروں پر کیس درج
تفصیلات کے مطابق بدلاپور کے گاؤدیوی کے رہائشی جوگلیکر سے ملزمین نے ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے قریب خطیر رقم اینٹھ لی۔ پولیس کے مطابق یہ سارا کھیل ۹ ؍ستمبر سے ۵؍اکتوبر کے دوران کھیلا گیا۔ذرائع کے مطابق نامعلوم نمبروں سے متاثرہ شخص کے وہاٹس ایپ پر متواتر کال اور ویڈیو کال موصول ہونا شروع ہوئیں۔ رابطہ کرنے والے افراد نے خود کو ناسک کرائم برانچ اور سی بی آئی کے اعلیٰ پولیس افسران ظاہر کیا۔ انہوں نے بزرگ شہری پر جھوٹا الزام عائد کیا کہ کینرا بینک میں ان کے نام سے ایک اکاؤنٹ چل رہا ہے جس کے ذریعے بڑے پیمانے پر غیر قانونی اور مشتبہ مالی لین دین ہوا ہے۔ متاثرہ شخص اور ان کی اہلیہ کو شدید ذہنی دباؤ میں لانے کے لیے ملزمین نے سپریم کورٹ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ناسک انفارمیشن رپورٹ کے جعلی سرکاری لیٹر ہیڈ اور دستاویزات بھیجے جن میں کینرا بینک کے ایک اے ٹی ایم کارڈ کی تصویر بھی شامل تھی۔ ملزمین نے فوری گرفتاری کا خوف دلا کر اپنا اکاؤنٹ دیتے ہوئے اسے آربی آئی کا اکاؤنٹ بتایا اور جوڑے سے کہا کہ اس پر رقم ٹرانسفر کردیں تاکہ پیسے محفوظ رہیں۔