Inquilab Logo

بہرائچ: کم قیمت پرپکا مکان ملنے کا خواب ادھورا

Updated: March 17, 2021, 11:43 AM IST | Inquilab News Network | Bahraich

حکومتیں بدل گئیں لیکن راجیو گاندھی ہائوسنگ اسکیم کے تحت اب تک بڑی تعداد کو پکا مکان نہیں مل سکا ، کچھ مکان کے انتظار میں دنیا سے چلے گئے ۔ رقم جمع کرنے والے خود کو ٹھگا ہوا محسوس کررہےہیں

Housing Scheme - Pic : Inquilab
یہ عمارتیں تعمیر کی گئیں مگر اب تک خالی ہیں۔ ( تصویر: انقلاب

 اتر پر دیش کے ضلع بہرائچ میں  جن غریبوں  نے پکے گھر پانےکیلئے پائی پائی جوڑ کراپنے حصہ کی رقم جمع کرائی تھی۔ ان میں سے بہت سےافراد۱۲؍ سال  انتظارکے بعد دنیا سے چلےگئے  جبکہ بہت سے لوگ  یہ علاقہ چھوڑ کر کہیں اور چلے گئے ۔ دوحکومتیں تبدیل ہوئیں لیکن اب تک رہائش گاہیں نہیں  مل سکیں۔
  واضح رہےکہ مرکز میں کانگریس کی حکومت نے راجیو گاندھی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت شہری علاقوں میں کچی آبادیوں میں رہنے والے غریب خاندانوں کو رعایتی شرح پرپکے مکان فراہم کرنے کیلئے۲۰۰۸ء میں۳۳۶؍ مکانات کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔ اترپردیش نرمان نگم کو اس کام  کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ ۲۳ ؍ فروری۲۰۰۹ء کو  مکانات کی تعمیر کا عمل شروع کیا گیا تھا ۔اس کے ساتھ مستحقین کا سروے بھی کرایاگیا تھا۔ رہائش کی لاگت کی ۱۲؍فیصد رقم منتخب  افرادسے جمع کرالی گئی تھی۔ اب تک ۷؍ کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوچکے ہیں۔۹۰؍ فیصد کام مکمل بھی ہو گیا  ہے  لیکن ۲۰۱۴ء میں مرکزی حکومت تبدیل ہوگئی۔اس کے بعد بجٹ  مختص نہ ہونے کی وجہ سے تعمیراتی کام رک گیا ہے۔جن غریبوں نے پکے مکانات کا خواب دیکھاتھا اور اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے  پائی پائی جوڑ کراپنے حصہ کی رقم جمع کرائی تھی ،وہ اب خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے کھڑی یہ نامکمل عمارت بدحال نظام کی تصویر ہے۔
  اس سلسلے میں  ڈوڈا کے پی او سنجے سنگھ کا کہنا ہے :’’ شہر کی سب سے خوبصورت کالونی بنی ہے۔۴۰۰؍ افراد نے درخواست دی ہے۔ تحصیل کی طرف سےجانچ کی جارہی ہے۔ جلد ہی مستحقین کو  مکان الاٹ کردیا جائے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK