Inquilab Logo

بحرین اور اسرائیل میں ۷؍ اہم نکات پر سمجھوتہ، امریکی وزیر خزانہ بھی موجود

Updated: October 20, 2020, 11:06 AM IST | Agency | Manama

گزشتہ ماہ وہائٹ ہائوس میں کئے گئے معاہدے کو دونوں ممالک نے باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کا وعدہ

Israel and Bahrain
بحرینی وزیر خارجہ عبدالطیف الزیانی اور اسرائیلی قومی سلامتی مشیر بن شبات

بحرین اور اسرائیل نے   سفارتی تعلقات بحال کرنے سے متعلق  گزشتہ ماہ واشنگٹن میںہوئے معاہدے کو تسلیم کر لیا ہے اور دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام نے منامہ میں اتوار کو مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق مفاہمت کے۷؍ نکات   پر دست خط کر دیئے ہیں۔اسرائیل اور امریکہ کا اعلیٰ سطح کا وفد اتوار کو بحرین میں امن معاہدے کی رسمی تقریب میں شرکت کیلئے منامہ پہنچا تھا۔
 امریکی وزیر خزانہ اسٹوین نوشین اس وفد کی قیادت کررہے تھے۔وفد نے منامہ میں بحرینی حکام سے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ کیلئےگفتگو کی ہے اور اس کے بعد ایک تقریب میں بحرین اور اسرائیل کے درمیان سلامتی، تجارتی اور کاروباری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات استوار کرنے کیلئے۷؍ یادداشتوں پر دستخط کئے ۔
 بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی نے بعد میں ایک بیان میں کہا کہ ’’ان سمجھوتوں پر دستخط سے اسرائیل اور بحرین کے درمیان سود مند تعاون کا راستہ کھلا ہے،ان سے خطے میں امن و سلامتی کو فروغ ملے گا۔نیز ان سے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے ویژن کے مطابق خطے میں امن کی اساس کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔‘‘انھوں نے  مزید کہا  کہ ’’اس ویژن کا مقصد مثبت تر امکانات کیلئےامن عمل کو آگے کو بڑھانا ہے اور   فلسطینی عوام کے حقوق کا بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق تحفظ ہے۔‘‘
 عبداللطیف الزیانی نے مہمان وفد میں شامل اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل کے مشیر میر بن شبات سے ملاقات کی۔  بن شبات کا کہنا ہے کہ ’’اس دورے کی کامیابی کی مستقبل میں بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں مسلسل روابط سے عکاسی ہوگی اور خطے میں امن عمل مضبوط ہوگا جس سے ریاستوں اور ان کے عوام کی ترقی اور خوش حالی کی اُمنگوں کو پورا کیا جاسکے گا۔‘‘ بحرین اور اسرائیل نے دوطرفہ سیاسی اور سفارتی تعلقات استوار کرنے کیلئے۱۵؍ ستمبر کو وہائٹ ہاؤس، میں ’تاریخی ‘معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہونےخود بحرین اور امارات کے ساتھ الگ الگ ’معاہدۂ ابراہیم‘ پر دستخط کئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK