Inquilab Logo

جاپان اور جنوبی کوریا کے شہریوں کیلئے چین کے مختصرمدتی ویزوں پر پابندی

Updated: January 12, 2023, 3:01 PM IST | Beijing

سیول میں واقع چینی سفارتخانے کے مطابق بیجنگ پرعائد داخلے کی امتیازی پابندیاں ہٹانے کے بعد ہی ویزوں کے اجراء کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا

Thai Health Minister welcomes Chinese tourists to his country. (PTI)
تھائی وزیر صحت کے ذریعہ اپنے ملک میںچینی سیاحو ں کا استقبال۔( پی ٹی آئی)

: چین کی جانب سے کورونا سفری پابندیوں کیخلاف ردعمل کے طور پر جنوبی کوریا اور جاپان کیلئے مختصر مدتی  ویزوں کا اجراء معطل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا  رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں سے جنوبی کوریا میں چینی سفارتخانے کا کہنا ہے ، ’’  جنوبی کوریا اور جاپان کے شہریوں کیلئے مختصرمدتی ویزے جاری نہیں کئے جارہے ہیں اور چین پر عائد داخلے کی امتیازی پابندیاں ہٹانے کے بعد ہی ویزوں کے اجراء کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔‘‘
  جاپان میں چین کے سفارتخانے نے   ایک بیان میں کہا ،’’جاپان میں سفارتخانے اور قونصل خانے بدھ  سے چین کا سفر کرنے والے جاپان کے شہریوں کیلئے عام ویزا معطل کر رہے ہیں۔
  یادرہےکہ جاپان اور کوریا ہی نہیں دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کورونامریضوں میں اضافے کے بعد چینی شہریوں پرسفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں ۔
  چین کی جانب سے اس اقدام پر جنوبی کوریا کی ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ،’’ کورونا مریضوں میں اضافے کے سبب چین سے آنے والے مسافروں پر سفری پابندیاں منطقی  بنیادوں پر لگائی گئی ہیں، چین کے ساتھ سفارتی سطح پر اس موقف پرمذاکرات جاری ہیں گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا نے چین سے آنیوالے مسافروں کو سیاحتی ویزا دینے سے انکار کردیا تھا ۔ چین کی جانب سے اس فیصلے کو غیر منطقی اور ناقابل قبول  قرار دیا گیا تھا ۔جاپان کی جانب سے چینی شہریوں کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی تھی ، بیجنگ  کے ذریعہ ٹوکیو اور سیول  جانب سے ویزے سے متعلق نئی پابندیوں کی تصدیق کی گئی ہے ۔اس سے قبل زیرو کووڈ پالیسی میں نرمی کے معاملے پر مختلف ممالک کی جانب سے سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں ۔ امریکہ، برطانیہ، ہندوستان اور دیگر ممالک چین میں کورونا کےمریضوں کی تعداد میںا ضافے پروہاں سے آنے والے مسافروں کیلئے منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط لازمی قرار دے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK