Inquilab Logo

ہندوستان کےتمام ہائی وے پروجیکٹس میں چینی کمپنیوں پر پابندی، شراکت داری بھی نہیں

Updated: July 02, 2020, 7:59 AM IST | Agency | New Delhi

چینی کمپنیوں کے ۵۹؍ موبائل ایپ پر پابندی عائد کرنے کے بعد اب حکومت ہند نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہائی وے پروجیکٹس میں کسی چینی کمپنی کو شامل ہونے کی اجازت نہیں دےگا۔ا س میں جوائنٹ وینچر(شراکت داری) والے پروجیکٹس بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ، ہائی وے اور ایم ایس ایم ای نتن گڈکری نے اعلان کیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایاجائےگا کہ ایم ایس ایم ای جیسے مختلف شعبوں  میں بھی سرمایہ کاری نہ کرسکیں۔

Nitin Gadkari - PIC : INN
نتن گڈکری ۔ تصویر : آئی این این

چینی کمپنیوں کے ۵۹؍ موبائل ایپ پر پابندی عائد کرنے کے بعد اب حکومت ہند نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہائی وے پروجیکٹس میں کسی چینی کمپنی کو شامل ہونے کی اجازت نہیں دےگا۔ا س میں جوائنٹ وینچر(شراکت داری) والے پروجیکٹس بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی  مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ،  ہائی وے اور ایم ایس ایم ای نتن گڈکری نے اعلان کیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایاجائےگا کہ ایم ایس ایم ای جیسے مختلف شعبوں  میں بھی سرمایہ کاری نہ کرسکیں۔ 
  ایسے وقت میں جبکہ لداخ میں ہندوستان اور چین آمنے سامنے ہیں، حکومت ہند کا یہ اقدام اہمیت کا حامل ہے۔ پی ٹی آئی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ’’ہم روڈ بنانے کیلئے ایسے کسی جوائنٹ وینچر (شراکت داری) کو منظوری نہیں دیں گے جس میں چینی پارٹنر ہو۔ ہم نے یہ پختہ موقف اختیار کیا ہے کہ اگر وہ (چینی کمپنیاں) جوائنٹ وینچر کےتوسط سے آتی ہیں تو ہم اس کی بھی اجازت نہیں دیں  گے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں جلد ہی ایک پالیسی کا اعلان کیا جائےگا جس میں چینی کمپنیوں پر پابندی کے ساتھ ہی ساتھ ہندوستانی  کمپنیوں کو ہائی وے پروجیکٹس میں شامل ہونے کا اہل بنانےکیلئے ضوابط میں کچھ نرمی برتی جائے گی۔   اس کی تفصیل فراہم کرتےہوئے انہوں نے بتایا کہ کوئی ٹھیکے دار اگر چھوٹے پروجیکٹ کا اہل ہے تو  وہ بڑے پراجیکٹ کا بھی اہل ہوگا۔    پہلے شروع ہوچکے کئی   پروجیکٹس ایسے ہیں جن میں چینی کمپنیوں کی شراکت داری ہے۔اس سلسلے میں  سوال کے جواب میں گڈکری نے واضح کیا کہ نئی پالیسی کا اطلاق موجودہ اور مستقبل کے پروجیکٹس پر ہوگا۔    موجودہ ٹینڈر  اور مستقبل کی نیلامیوں کے تعلق سے گڈکری نے بتایا کہ ان میں سے کسی جوائنٹ  وینچر میں اگر چینی شراکت دار ہے تو وہ نیلامی دوبارہ کی جائے گی۔

china ladakh Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK