Inquilab Logo

جیل میں عمران خان سے ملاقات پر پابندی، پی ٹی آئی کا سخت احتجاج

Updated: March 13, 2024, 4:23 PM IST | Adiala

اڈیالہ جیل پر دہشت گردانہ حملے کا اندیشہ، تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر ۲؍ ہفتوں کی پابندی لگادی گئی۔

Supporters of Imran Khan are protesting. Photo: PTI
عمران خان کے حامی احتجاج کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے محکمۂ داخلہ اڈیالہ جیل میں دہشت گردانہ حملے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے ہر قسم کے دوروں، ملاقاتوں اور انٹرویوز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اڈیالہ جیل میں پابندی سیکوریٹی الرٹ کی وجہ سے لگائی گئی، جیل احاطے کے باہر خاردار تار بھی نصب کردیا گیاہے۔ جیل احاطے میں ہر شخص کی جامہ تلاشی لی جائے گی اور جیل احاطے کے اندر اور اردگرد کلیئرنس آپریشن کیا جائےگا۔ 
پابندی کا اطلاق یہاں  قید پی ٹی آئی کے بانی عمران خان پر بھی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان سے ملاقات پر پابندی کا فیصلہ محکمۂ داخلہ پنجاب نے کیا ہے۔ جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا دن ملاقاتوں کیلئے مختص کر رکھا ہے مگر منگل کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اس پابندی پر برہمی کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطر ہ لاحق ہے، فوراً ملاقات کی اجازت دی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اس بات پر حیرت کااظہار کیا ہے کہ اچانک ملاقات بند کردی گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK