اس کے نفاذ کیلئے بڑے اسٹیشنوں پراضافی آر پی ایف اور پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ممبرا ٹرین سانحہ میں۵۱؍ سالہ زخمی کی اسپتال میںموت
EPAPER
Updated: June 20, 2025, 1:46 AM IST | Mumbai
اس کے نفاذ کیلئے بڑے اسٹیشنوں پراضافی آر پی ایف اور پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ممبرا ٹرین سانحہ میں۵۱؍ سالہ زخمی کی اسپتال میںموت
ممبرا ٹرین سانحہ کے پیش نظر ریلوے پولیس نے ٹرین کے دروازوں پر بیگ لے کر کھڑے ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ واضح رہے کہ اس حادثہ میں ۵؍ مسافروں ہلاک ہوچکے ہیں۔ریلوے ٹرینوں میں بھیڑکو کم کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔
ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کےافسر نے جمعرات کو بتایا کہ مسافروں کو خاص طور پر مصروف اوقات میں دروازوں پر بیگ لے کر کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس واقعہ کے بعد ریلوے حکام نے ہجوم کو منظم کرنے اور مسافروں کے رویے کو بہتر بنانے کیلئے مختلف حفاظتی اقدامات نافذ کئے ہیں۔ ان اقدامات میں شام کے بھیڑبھاڑ کے وقت بڑے اسٹیشنوں پر اضافی آر پی ایف اور مقامی پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنا بھی شامل ہے تاکہ نئے ضوابطے کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جا سکے۔
دریں اثناء تھانے تحصیلدار (ریونییو اہلکار) امیش پاٹل نے بتایا کہ زخمی مسافرانل مورے (۵۱) جو ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، جمعرات کی صبح۱۱؍ بجے کے قریب انتقال کردیئے گئے جس کے بعد مہلوکین کی تعداد ۵؍ ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک اور مسافر۴۰؍ سالہ شیوا گاؤلی وینٹی لیٹر پر ہے۔ امیش پاٹل نے کہا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کو علاج کےبعد ا چھٹی دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ حادثہ صبح کے بھیڑبھاڑ کے وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری ۲؍ ٹرینیں – – ممبرااسٹیشن کے قریب موڑ پر ایک دوسرے کے قریب سے گزریں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز رفتاری کی وجہ سے بیگ اور مسافر آپس میں ٹکراگئے جس کی وجہ سے ٹرین کے دروازوں پر لٹکے ہوئے مسافروں کا توازن بگڑگیا اور کچھ مسافرپٹریوں پر گر گئے۔ اس حادثہ میں راہل گپتا (۲۷)،کیتن سروج (۲۳) ، میورشاہ (۴۴) اور جی آر پی کانسٹبل وکی بابا صاحب مکھیہ دل (۳۳) ہلاک ہوگئے تھے۔
سینٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) ڈاکٹر سوپنل نیلا نے ایک انٹرویو میں کہاتھا کہ ممبرا ٹرین سانحہ کی وجہ ایک معمہ بنی ہوئی ہے اور ریلوے نے فوری طور پر مین لائن پر مضافاتی خدمات کو۱۵؍ڈبوںمیں تبدیل کرنے کے منصوبے کو تیز کر دیا ہے جس سے مسافروں کیلئے گنجائش میں ۲۵؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریلوے بورڈ ٹرینوں میں خورکار دروازے لگانے پرغور کررہا ہے اور ان کے ڈیزائن کو بھی جلد ہی حتمی شکل دے دی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پٹریوں کا موڑ اور دونوں پٹریوں کے درمیان فاصلہ بھی ٹھیک ہے اور ایک کمیٹی اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ڈاکٹر سوپنل نیلا نے کہا کہ ہم نے مین لائن پر لوکل ٹرینوں کو۱۵؍ڈبوں میں تبدیل کرنے کے منصوبے کو تیز کر دیا ہے۔ کچھ رکاوٹیں ہیں جن کو ہم دور کر رہے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک قابل عمل منصوبہ ہے اور ہم اسے حاصل کر لیں گے۔ ہم اس کیلئے فوری طور پر کوئی ٹائم لائن نہیں دے سکتے لیکن کام شروع ہو گیا ہے۔ٹرینوں میں زیادہ بھیڑ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھاکہ سارے ہجوم سے زیادہ یہ نئے علاقے ہیں جہاں بھیڑبھاڑ سب سے زیادہ ہے۔ بدلا پور، امبرناتھ، کرجت اور آسن گاؤں جیسے مقامات میں آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور ہم ان جگہوں پر رش کو کم کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔