Inquilab Logo Happiest Places to Work

بارش میں پٹریوں کے بیچ کی نالیوں کی صفائی اور پانی کی نکاسی ریلوے کیلئے بڑا چیلنج

Updated: June 20, 2025, 1:50 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

ویسٹرن اور سینٹرل ریلوے نے ۳۵۰؍ سے زائد ہائی اسپیڈ پمپ کے ساتھ نالیوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ملازمین تعینات کئے

A railway worker is removing garbage and crickets from the ditch between the tracks.
ایک ریلوے ملازم پٹریوںکے درمیان کی نالی سے کوڑاکرکٹ نکال رہا ہے۔

بارش کے دوران پٹریوں کے بیچ نالیوں کی صفائی اور پٹریوں سے پانی کی نکاسی بڑا چیلنج ہے ریلوے انتظامیہ کیلئے بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ اس کے لئے ریلوے کی جانب سے ۳۵۰؍ سے زائد ہائی اسپیڈ والے پمپ نصب کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نالیوں کی صفائی پر خاص توجہ دیتے ہوئے صفائی ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ نالیوں میں پھنسی پلاسٹک اور دوسرا کچرا نکالا جاسکے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جائزہ لینے پر پتہ چلا ہے کہ پانی جمع ہونے کا یہ بڑا سبب ہے اس لئے اس پرخاص توجہ دی جارہی ہے۔
 ویسٹرن اور سینٹرل ریلوے میں۳۵۰؍ سے زائد ہائی اسپیڈ واٹر پمپ لگائے گئے ہیں جن کی مدد سے پٹریو ں پر جمع پانی نکالنے میں مدد ملے گی۔ یہ پمپ ریلوے کی نشاندہی کے مطابق نشیبی حصے میں اور ان اسٹیشنوں کے درمیان نصب کئے گئے ہیں جہاں پانی جمع ہوتا ہے۔ ان میں لوور پریل، باندرہ، ماہم، ماٹنگا، دادر، گرانٹ روڈ، ممبئی سینٹرل، مہا لکشمی، کھار روڈ، سانتا کروز، اندھیری، جوگیشوری، گورے گاؤں، کاندیولی،  وسئی روڈ، نالا سوپارہ اور ویرار کے علاوہ سینٹرل ریلوے میں سی ایس ایم ٹی، مسجد، چنچپوکلی، بائیکلہ، سینڈھرسٹ روڈ، پریل، کرلا، کانجور مارگ، بھانڈوپ، وکھرولی، تھانے اور کلیان وغیرہ اسٹیشن شامل ہیں۔ اسی طرح ٹرمنس ایل ٹی ٹی اور ہاربر لائن کے کئی اسٹیشن بھی شامل ہیں۔ 
 اس کے علاو ہ ویسٹرن اورسینٹرل ریلو ے میںچند مقامات پرپٹریوں کےنیچے سرنگ بھی بنائی گئی ہے جن سے نالوں سےجوڑ ا گیا ہے تاکہ پانی آسانی سے نکل جائے۔ 
 ان تمام دعوؤں کے باوجود تیز بارش کا سلسلہ ابھی شروع ہوا ہی ہے اور ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے تاخیر سے چلنی لگی ہیں۔ اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ ریلوے کی جانب سے جو انتظامات کے جو دعوے کئے جارہے ہیں ان میںکتنی صداقت ہے۔
 مذکورہ بالا تفصیلات ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر او ونیت ابھیشیک اور سینٹرل ریلوے کے چیف پی آر او ڈاکٹر سواپنیل نیلا نے بتائیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’سیکشن کے حساب سے تمام ذمہ داران کو الرٹ کیا گیا ہے تاکہ صاف صفائی بہتر طریقے سے ہو اور ٹرینیں چلانے میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK