Inquilab Logo Happiest Places to Work

تشدد کی روک تھام کیلئے۳۰؍ دن تک بندوق کے استعمال پر پابندی

Updated: September 10, 2023, 11:48 AM IST | Agency | Houston

امریکی ریاست نیو میکسیکو کے سب سے بڑے شہر البوکرک میں عوامی مقاما ت پر بند وق کے استعمال کی اجازت نہیں ، نقل و حمل پر بھی پابندی۔

Mexican Governor Michelle Lujan Grisham`s press conference. Photo: INN
میکسیکو کی گورنر مشیل لوجان گریشام کی پریس کانفرنس۔ تصویر:آئی این این

امریکہ میں  تشدد کی روک تھام کیلئے ۳۰؍ دنوں  کیلئے بند وق کی نقل و حمل پر پابندی عائد کی گیا ہے۔ چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو میکسیکو کی گورنر مشیل لوجان گریشام نے جمعہ کو ایک ایگزیکٹیو آرڈر جاری کیا ۔ جس کے مطابق ریاست کے سب سے بڑے شہر البوکرک میں آتشیں ہتھیاروں کو کھلے اور چھپا کر لے جانے پر۳۰؍ دنوں کیلئے پابندی لگا دی گئی ہے۔حکم نامے کے مطابق اس مدت کے دوران عوامی مقامات پر بندوق لے جانے کی اجازت نہیں  ہوگی ۔ اس پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس بارے میں  ڈیموکریٹک گورنر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’ نیو میکسیکو کے عوام بری طرح خوفزدہ ہیں ۔ وہ بھیڑ میں جانے سے ڈرتے ہیں ، اپنے بچوں کو اسکول لے جانے اور کھیل کے میدان لے جانے میں  بھی ان پر بند وق سے حملے کا خوف طاری رہتا ہے۔ ان دنوں ہر موڑ پر انہیں   تشدد خطرہ لاحق رہتا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا ،’’ بندوق تشدد ،ایک گورنر اور ایک ریاست کے طور پر میرے لئے غیر معمولی مشکلات پیدا کرنے والا ہے۔ میں   قانونی لڑائی لڑنے کیلئے بھی تیار ہوں  ۔‘‘
میڈیا رپورٹس کے مطابق  پولیس کو آتشیں اسلحہ لے جانے کی عارضی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ پرائیویٹ املاک، لائسنس یافتہ آتشیں اسلحہ ڈیلر، فائرنگ رینجز یا شوٹنگ کے مقابلے بھی متاثر نہیں ہوں گے اور ان مقامات کے درمیان سفر کرنے والے افراد کو اپنی بندوقیں ایک بند کنٹینر یا حفاظتی خانے میں رکھنی ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق۳۰؍ دن کے بعد ریاستی حکومت اس بات کا جائزہ لے گی کہ اسے آرڈر کی تجدید کرنی چاہئے یا ایڈجسٹمنٹ کرنا چاہئے۔یادر ہے کہ البوکرک نے حال ہی میں بندوق کے تشدد کا ایک سلسلہ دیکھا ہے۔ بدھ کو مائنر لیگ بیس بال اسٹیڈیم کے باہر ایک۱۱؍ سالہ لڑکے کو گولی مار دی گئی تھی جس سے وہ موقع ہی پر دم توڑ گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK