اس سیکشن کے آغاز کے ساتھ بنگلور کا میٹرو نیٹ ورک۱۰۰؍ کلو میٹر سے تجاوز کرگیا ہے۔ پنک لائن کی تکمیل کے بعد اس کی مجموعی لمبائی۲۱ء۲؍ کلو میٹر ہوجائے گی.
EPAPER
Updated: November 14, 2026, 2:19 PM IST | Agency | Bangalore
اس سیکشن کے آغاز کے ساتھ بنگلور کا میٹرو نیٹ ورک۱۰۰؍ کلو میٹر سے تجاوز کرگیا ہے۔ پنک لائن کی تکمیل کے بعد اس کی مجموعی لمبائی۲۱ء۲؍ کلو میٹر ہوجائے گی.
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز بنگلورو میٹرو کی پنک لائن کے۷ء۵؍ کلو میٹر طویل ایلیویٹڈ سیکشن کا افتتاح کیا، جو کیلینا اگراہارا سے تاواریکیرے تک پھیلا ہوا ہے۔ اس سیکشن کے آغاز کے ساتھ ہی شہر میں میٹرو کا فعال نیٹ ورک بڑھ کر۱۰۳ء۶؍ کلو میٹر ہوگیا ہے اور بنگلورو اس معاملے میں دہلی کے بعد ملک کا دوسرا بڑا شہر بن گیا ہے۔ افتتاح کے بعد وزیر اعظم نے تاواریکیرے سے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ بنگلورو (آئی آئی ایم بی) اسٹیشن تک نئی کھولی گئی میٹرو لائن پر سفر کیا۔ اس دوران کرناٹک کی گورنر ڈاکٹر سدھا یادو، چیف منسٹر ڈی کے شیو کمار، وزیر کرشنا بائرے گوڑااور دیگر ہمراہ تھے۔
افتتاحی سفر کا ایک خاص پہلو یہ رہا کہ میٹرو میں سوار ہونے سے قبل وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ ڈی کے شیو کمار دونوں نے خود میٹرو کے ٹکٹ خریدے۔ سفر کے دوران میٹرو حکام نے وزیر اعظم کو اس روٹ، اسکے بنیادی ڈھانچے اور آپریشن سے متعلق خصوصیات کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ مودی اور شیو کمار نے افتتاحی تقریب میں علامتی طور پر میٹرو ٹرین کو ہری جھنڈی بھی دکھائی۔ وزیر اعظم نے افتتاح کے موقع پر چیف منسٹر کو اپنے ساتھ شرکت کی دعوت دی تھی۔ یہ سفر افتتاحی پروگرام کا حصہ تھا، جبکہ میٹرو لائن کو عوام کیلئے آج سے کھولا جائے گا۔کیلینا اگراہارا، تاواریکیرے اور جنوبی بنگلورو کے دیگر اسٹیشنوں کو جوڑنے والا۷ء۵؍ کلو میٹر طویل ایلیویٹڈ سیکشن سنیچر کی صبح۶؍ بجے سے مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا۔ ابتدائی مرحلے میں اس نئے افتتاح شدہ حصے پر میٹرو خدمات چلائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھئے: آرٹی ای داخلے کی معاوضہ کی رقم نہ ملنے سےاسکول انتظامیہ پریشان
اس سیکشن کے آغاز کے ساتھ بنگلور کا میٹرو نیٹ ورک۱۰۰؍ کلو میٹر سے تجاوز کرگیا ہے۔ پنک لائن کی تکمیل کے بعد اسکی مجموعی لمبائی ۲۱ء۲؍ کلو میٹر ہوجائے گی اور یہ جنوب میں کیلینا اگراہارا کو شمال میں ناگوارا سے جوڑے گی۔ تاواریکیرے سے ناگوارا کے درمیان۱۳ء۷؍ کلو میٹر طویل باقی زیر زمین سیکشن کو آئندہ مرحلے میں مکمل کیے جانے کی توقع ہے۔
میٹرو منصوبوں کے اخراجات میں منصفانہ حصہ داری کا مطالبہ
کرناٹک کے وزیراعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ میٹرو ریل منصوبوں کے مالی بوجھ میں مرکز اور ریاستوں کے درمیان منصفانہ حصہ داری یقینی بنائی جائے، بنگلور میٹرو کی توسیع سے متعلق زیر التوا منظوریوں کو جلد فراہم کیا جائے اور ریاست کی جانب سے طلب کردہ ۲۲؍ ہزار کروڑ روپے کی خشک سالی راحت کی رقم جاری کی جائے۔ وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے شیوا کمار نے کہا کہ اگرچہ میٹرو منصوبوں کو مرکز اور ریاست کے درمیان ۵۰:۵۰؍ کی شراکت داری کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے، لیکن زمین کے حصول کی لاگت، ٹیکس، قرضوں کی ادائیگی اور دیگر اخراجات کے باعث کرناٹک پر حقیقی مالی بوجھ کہیں زیادہ پڑ رہا ہے۔