سلہٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی ٹیم ۳۹۰؍ رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ہے اور مہمان ٹیم کو میچ جیتنے اور سیریز برابر کرنے کے لیے ۴۳۷؍ رنز کا ہدف ملا ہے۔
EPAPER
Updated: May 18, 2026, 6:03 PM IST | Dhaka
سلہٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی ٹیم ۳۹۰؍ رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ہے اور مہمان ٹیم کو میچ جیتنے اور سیریز برابر کرنے کے لیے ۴۳۷؍ رنز کا ہدف ملا ہے۔
سلہٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی ٹیم ۳۹۰؍ رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ہے اور مہمان ٹیم کو میچ جیتنے اور سیریز برابر کرنے کے لیے ۴۳۷؍ رنز کا ہدف ملا ہے۔ بنگلہ دیش نے تیسرے روز کھیل کا آغاز ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۱۰؍ رنز سے کیا، ۵؍ رنز کے اضافے کے بعد ۱۱۵؍ پر کپتان نجم الحسن شانتو ۱۵؍ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ہوم ٹیم کی پانچویں وکٹ ۲۳۸؍ رنز پر گرا جب لٹن ڈاس ۶۹؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، چھٹا وکٹ ۲۷۲؍ رنز پر گرا جب مہدی حسن میراز ۱۹؍ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بنگلہ دیش کی ساتویں وکٹ ۳۴۹؍ رنز پر گرا، تیج الاسلام ۲۲؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ آٹھویں تسکین احمد کی صورت میں گرا، وہ ۶؍ رنز بنا سکے اور۳۸۳؍ رنز پر گرا، شرف الاسلام ۱۲؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے ۴، حسن علی اور ساجد خان نے۲۔۲؍ جبکہ محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں۲۳۲؍ رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی اور میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں ۴۶؍ رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔
Milestone Moment. Mushfiqur Rahim brings up his 14th Test century. Now the most centuries in Test cricket for Bangladesh 🇧🇩 Mr. Dependable delivers again pic.twitter.com/rRwCePaQQx
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) May 18, 2026
مشفق الرحیم۱۶؍ ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی بیٹر بن گئے
بنگلہ دیش کے تجربہ کار بیٹر مشفق الرحیم نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر ۱۶؍ہزاررنز مکمل کرنے والے بنگلہ دیش کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ۳۹؍سالہ مشفق الرحیم نے خرم شہزاد کی گیند پر چوکا لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ وہ دنیا کے۳۴؍ ویں کھلاڑی ہیں جنہوں نے ۱۶؍ ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ مشفق نے اپنی۱۴؍ ویں ٹیسٹ سنچری اسکور کر کے مومن الحق (۱۳؍سنچریاں) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب وہ بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔