Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلہ دیش: پاسپورٹ پر ’’یہ صرف اسرائیل کیلئے نہیں ہے‘‘ شق بحال

Updated: April 14, 2025, 4:35 PM IST | Dhaka

بنگلہ دیش کی حکومت نے ملکی پاسپورٹ پر اسرائیل کیلئے کارآمد نہ ہونے کی عبارت دوبارہ شائع کرنے کی ہدایت دی۔ وزارت داخلہ کے سیکوریٹی سروسیز ڈویژن نے محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ بنگلہ دیشی پاسپورٹس پر عبارت ’یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک کیلئے کارآمد ہے‘ کو دوبارہ شائع کرے۔

Scene from a pro-Palestinian demonstration in Bangladesh. Photo: INN.
بنگلہ دیش میں فلسطین حامی مظاہرہ کا منظر۔ تصویر: آئی این این۔

بنگلہ دیش کی حکومت نے ملکی پاسپورٹ پر اسرائیل کیلئے کارآمد نہ ہونے کی عبارت دوبارہ شائع کرنے کی ہدایت دی۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے سیکوریٹی سروسیز ڈویژن نے محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ بنگلہ دیشی پاسپورٹس پر عبارت ’یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک کیلئے کارآمد ہے‘ کو دوبارہ شائع کرے۔ حسینہ واجد کی حکومت کے دوران۲۰۲۱ء میں بنگلہ دیشی پاسپورٹ پر اس عبارت میں سے ’سوائے اسرائیل‘ کے الفاظ ہٹا دیئے گئے تھے، تاہم اُس وقت کی حکومت نے واضح کیا تھا کہ بنگلہ دیش کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ 

یہ بھی پڑھئے: روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائل حملہ، ۳۲؍ افراد ہلاک

خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں فلسطین کے حوالے سے عوامی حمایت ایک بار پھر ہفتے کو اُس وقت نمایاں ہوئی جب دارالحکومت ڈھاکا میں تقریباً ایک لاکھ افراد نے غزہ کے ساتھ اظہارِیکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK