عوامی سیکٹر کے بینک ’بینک آف بڑودا‘ نے اتوار کے روز بیان جاری کرکے بتایا کہ اس نے دینا بینک اور وجیا بینک کی ۳؍ہزار۸۹۸؍ شاخوں کے انضمام کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ وجیا بینک اور دینا بینک کو یکم اپریل ۲۰۱۹ء سے بینک آف بڑودا میں ضم کردیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں بینک آف بڑودا کی جانب سے مرحلہ وار طریقے سے انضمام کا عمل جاری تھا۔
بینک آف بڑودہ ۔ تصویر : آئی این این
عوامی سیکٹر کے بینک ’بینک آف بڑودا‘ نے اتوار کے روز بیان جاری کرکے بتایا کہ اس نے دینا بینک اور وجیا بینک کی ۳؍ہزار۸۹۸؍ شاخوں کے انضمام کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ وجیا بینک اور دینا بینک کو یکم اپریل ۲۰۱۹ء سے بینک آف بڑودا میں ضم کردیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں بینک آف بڑودا کی جانب سے مرحلہ وار طریقے سے انضمام کا عمل جاری تھا۔
دینا بینک کی ۱۷۷۰؍ شاخیں، بڑودا بینک میں ضم ہوئیں
بینک آف بڑودا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ دسمبر ۲۰۲۰ء میں دینا بینک کی ۱۷۷۰؍ شاخوں کے انضمام کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ جبکہ وجیا بین کی ۲۱۲۸؍ شاخوں کو بینک آف بڑودا کے ساتھ ضم کرنے کا عمل ستمبر ۲۰۲۰ء میں پوری کرلی گئی تھی ۔ بینک آف بڑودا کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او سنجیو چڈھا نے بیان میں کہا کہ ’’ہم نے کووِڈ۱۹؍ کے چیلنجز کے باوجود دینا بینک اور وِجیا بینک کی شاخوں کے انضمام کا عمل کامیاب طریقے سے مکمل کرلیا ہے۔ ہم ایک بار پھر ان دونوں بینکوں کے گاہکوں کا استقبال کرتے ہیں۔
۵؍کروڑ گاہکوں کے بینک کھاتے منتقل کئے گئے
بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس انضمام کے عمل کے دوران تقریباً ۵؍ کروڑ گاہکوں کے بینک کھاتے منتقل کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سبھی بینک شاخوں، اے ٹی ایم ، پی او ایس مشین اور کریڈٹ کارڈس کو کامیابی کے ساتھ مائیگریٹ کیا گیا ہے۔ بینک آف بڑودا کا کہنا ہے کہ اب تک تینوں بینکوں کے سبھی گاہک ملک بھر میں پھیلے ۸؍ۃزار ۲۴۸؍ شاخوں اور ۱۰؍ہزار ۳۱۸؍ اے ٹی ایم کی سہولیات کافائدہ حاصل کررہے ہیں۔
پہلے کی طرح کام کرتے رہیں گے ڈیبٹ کارڈ
بینک آف بڑودا کا کہنا ہےکہ تینوں بینکوں کے گاہک اب بینک کے ڈیجیٹل چینل ایکسس کرسکتے ہیں۔ بینک کایہ بھی کہنا ہے کہ دینا بینک او روجیا بینک کے صارفین کے موجودہ ڈیبٹ کارڈ پہلے کی طرح مقررہ مدت تک کام کرتے رہیں گے۔ یعنی کہ ان کی مدت پوری ہونے کے بعد دینا اور وجیا بینک کے صارفین کو نئے ڈیبٹ کارڈ بنوانے پڑیں گے۔