Inquilab Logo Happiest Places to Work

ادھوسینا سے نکالے گئے بڑگجر بی جے پی میں شامل

Updated: June 18, 2025, 1:57 PM IST | Mumbai

بی جے پی کی طر ف سے ہی سدھاکر بڑگجر پر داؤد ابراہیم گینگ سے تعلق اور بم دھماکہ ملزم کی مدد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا

BJP state president and other leaders can be seen welcoming Bargujar.
بڑگجر کا استقبال کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر اور دیگر لیڈران دیکھےجاسکتے ہیں

جس بی جے پی کے لیڈروں  نے ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا  کے ناسک کے برطرف  لیڈر سدھاکر بڑگجر پر داؤد ابراہیم گینگ سے رابطہ رکھنےاور ممبئی بم دھماکے کے ملزم کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا ، اسی بڑگجر نے منگل کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باونکلے  اور دیگر لیڈروں کی موجودگی میں یہ تقریب منعقد ہوئی۔ 
بڑگجر کی شمولیت کا آشیش شیلا ر نے دفاع کیا 
 اس تعلق سے جب ممبئی بی جے پی کے صدر اور تہذیب و ثقافت اور انفارمیشن ٹکنالونی  کے وزیر اشیش شیلار سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’شیو سینا( ادھو)  کےجن لیڈروں نے بی جے پی پر تنقید کی ہے وہ راؤت گینگ اور داؤد گینگ ایک دوسرے کے ساتھ پایہ کا سوپ پی رہے تھے، انہیں ہم سے سوال کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔‘‘  انہوں نے کہا کہ ’’جس شیوسینا (ادھو)پارٹی کے لیڈر  بم دھماکہ میں مجرم قرار دیئے گئے داؤد کے کارکن کی  چناؤی ریلی کیوں کر رہے تھے انہیں پہلے اس کا جواب دینا چاہئے۔‘‘
کیا اب بی جے پی  داؤد ابراہیم کو بھی پارٹی میں شامل کرے گی؟:کانگریس 
 ’’بی جے پی جو خود کو دنیا کی سب سے بڑی پارٹی قرار دیتی ہے، اب طاقت کا مظاہرہ کرنے کے جنون میں اس حد تک جا پہنچی ہے کہ وہ کسی بھی شخص کو پارٹی میں شامل کرنے سے گریز نہیں کر رہی۔‘‘ یہ الزام مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر ہرش وردھن سپکال نے بی جے پی پر لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد پر خود بی جے پی نے ماضی میں بدعنوانی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے سنگین الزامات عائد کیے تھے، انہی افراد کو بعد میں عزت و احترام کے ساتھ پارٹی میں شامل کیا گیا اور بعض کو تو وزارتیں بھی دے دی گئیں۔سپکال نے کہا ہے کہ بی جے پی اب تمام حدیں پار کر چکی ہے۔ حال ہی میں جس شخص پر انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے تعلقات کا الزام تھا، اُسی کو باوقار طریقے سے پارٹی میں شامل کر لیا گیا۔ انہوں نے سخت سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی معیار ہے، تو کیا اب بی جے پی داؤد ابراہیم کو بھی ہندوتوا کے نام پر پارٹی میں شامل کر لے گی؟ سپکال نے کہا کہ اگرچہ کسی کو پارٹی میں شامل کرنا کسی بھی سیاسی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہوتا ہے، لیکن جب بی جے پی خود کو ہندوتوا کی علمبردار کہتی ہے، تو اُسے اپنے افعال پر بھی نظر ڈالنی چاہیے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بی جے پی کے ہی رکن اسمبلی نتیش رانے نے  اسمبلی میں یہ الزام عائد کیا تھا کہ سدھاکر بڑگجر نے داؤد کے کارندے ’سلیم کتا‘ کے اعزاز میں ایک پارٹی رکھی تھی۔ رانے نے اسمبلی میں وہ تصاویر بھی پیش کی تھیں اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

shiv sena Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK